ETV Bharat / city

کولکاتہ: فیروز کمال غازی بی جے پی سے مستعفی - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

فیروز کمال غازی (بابو ماسٹر) نے کہا کہ وہ ایک سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں بالخصوص اقلیتی طبقے کے لئے کام کرتے رہے ہیں لیکن جب سے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اس وقت سے سب کچھ چھوٹ گیا تھا۔

فیروز کمال غازی
فیروز کمال غازی
author img

By

Published : Oct 28, 2021, 2:09 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی بی جے پی کو یکے بعد دیگرے دھچکے لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسمبلی انتخابات سے دل بدل کا جو کھیل شروع ہوا تھا وہ آج تک جاری ہے اور اس کھیل میں اب صرف بی جے پی کو ہی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مشہور سیاسی رہنما اور سماجی کارکن فیروز کمال غازی (بابو ماسٹر) نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا مستعفی ہونا شمالی 24 پرگنہ میں بی جے پی کے لئے بہت بڑا دھچکا ہے۔

فیروز کمال غازی (بابو ماسٹر) نے کہا کہ وہ ایک سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں بالخصوص اقلیتی طبقے کے لئے کام کرتے رہے ہیں لیکن جب سے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اس وقت سے سب کچھ چھوٹ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا واحد مقصد یہ ہوتا ہے کہ عام لوگوں کے لئے کھل کر کام کر سکے لیکن پارٹی بدلنے کے بعد بھی ایسا نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے تھا کہ بی جے پی دراصل اقلیتی طبقے کے لئے ہے ہی نہیں۔ اس پارٹی میں شامل ہونے کے بعد ہی احساس ہو چکا تھا لیکن فیصلہ لینے میں تاخیر کر دیا۔

فیروز کمال غازی کے مطابق ایک مخصوص طبقے کو ہدف بنانا ٹھیک نہیں ہے۔ اس پارٹی کے زیادہ تر رہنما اور اراکین اکثر و بیشتر اقلیتی طبقے کو کسی نہ کسی بہانے سے ہدف بناتے ہیں جیسے برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سرگرم سیاست میں دوبارہ شامل ہوں گے لیکن کب اور کس پارٹی میں اس کے بارے میں فی الحال واضح طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کولکاتا میں مسلم تنظیموں کا احتجاج آج

واضح رہے کہ فیروز کمال غازی (بابو ماسٹر) شمالی 24 پرگنہ کی مشہور سماجی اور سیاسی شخصیت ہیں۔ وہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔

وہ اس وقت شمالی 24 پرگنہ نوجوان فلاح و بہبود اور کھیل کود شبعے کے سربراہ کے عہدے پر فائز تھے۔ تمام عہدوں سے مستعفی ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.