ETV Bharat / city

کولکاتا: پٹاخہ بنانے کے کارخانے میں دھماکہ - آگ پر قابو

کولکاتا کے چمپاٹی علاقے میں ایک پٹاخہ بنانے کے کارخانے میں دھماکے کے سبب آس پاس کی نصف درجن دکانیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کولکاتا: پٹاخہ بنانے کے کارخانے میں دھماکہ

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 6:19 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے چمپاٹی علاقے میں واقع ایک پٹاخہ بنانے کے کارخانے میں بھیانک دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں لگی آگ کے سبب نصف درجن دکانوں اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ وہیں اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

فائر بریگیڈ عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم اس دوران لاکھوں کی املاک خاکستر ہو گئی۔

کولکاتا: پٹاخہ بنانے کے کارخانے میں دھماکہ

دمکل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ پٹاخہ بنانے کے کارخانے میں دھماکے بعد آگ لگ گئی، اور آگ کی زد میں آنے کے سبب آس پاس کی کئی دکانوں اور گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارخانے کے مالک کے خلاف لاپرواہی برتنے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

ایس ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تفتیش جاری ہے اور کارخانے کے مالک کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی یا فوت ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، لیکن کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.