ETV Bharat / city

ٹرینوں میں فوگ سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ - سیالدہ اور ہوڑہ ڈویثرن

مشرقی ریلوے نے سردی کے موسم میں ہونے والے حادثے اور خطرات سے نمٹنے کے لئے ٹرینوں میں فوگ سیفٹی سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

West Bengal_eastern railway uses fog safety systems in trains during winter

author img

By

Published : Dec 31, 2020, 8:22 PM IST

کولکاتا: مشرقی ریلوے نے سردی کے موسم میں شبنم کے سبب ہونے والے حادثے اور خطرات سے نمٹنے کے لیے ٹرینوں میں فوگ سیفٹی سسٹم کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نظام سے نہ صرف ٹرینوں کی خدمات بہتر ہو گی بلکہ مسافروں کو بھی ٹرینوں کی معطلی کے سبب ہونے والی پریشانیوں سے بھی نجات مل سکتی ہے۔

مشرقی ریلوے کے مطابق فوگ سیفٹی سسٹم نصب کرنے سے ایک ساتھ کیی پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔ اس سے مسافروں کو بھی بڑی راحت ملے گی۔ فوگ سیفٹی سسٹم جی پی ایس کی طرح کام کرتا ہے۔ سردی کے موسم میں رات کے وقت اور صبح میں شبنم کے سبب موٹرمین (ڈرائیور) کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موٹر مین (ڈرائیو ر) کو جب پریشانی ہوتی ہے تو اس وقت ٹرینوں کو پٹریوں دوڑانا ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس حالت میں یکے بعد دیگرے کئی ٹرینوں کو معطل کرنا پڑتا ہے۔

فوگ سیفٹی سسٹم کی مدد سے موٹر مین (ڈرائیوروں) کو پیشگی اطلاع موصول ہوگی جس سے انہیں ٹرین چلانے میں کوئی دشواری نہیں ہو گی۔

مشرقی ریلوے کے مطابق سردی کے موسم میں شبنم گرنے کی وجہ سے سیالدہ اور ہوڑہ ڈویثرن میں چلنے والی ٹرینیں کافی متاثر ہوتی ہے۔ اسٹیشنوں پر اور اسٹیشنوں میں داخل ہونے سے پہلے ہی ٹرینیں کھڑی رہتی ہے۔ شبنم کے سبب درجنوں ٹرینیں معطل کر دی جاتی ہیں۔

لیکن فوگ سیفٹی سسٹم کی مدد سے اس مسلے پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.