ETV Bharat / city

کولکاتا: شکست کے بعد بی جے پی کے امیدوار کو احتجاج کا سامنا - کولکاتہ ای ٹی وی بھارت خبر

کوچ بہار کے ضلع کے دن ہاٹا اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا کے ہاتھوں شکست کے بعد بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل کو زبردست احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کا سامنا
احتجاج کا سامنا
author img

By

Published : Nov 2, 2021, 2:11 PM IST

Updated : Nov 2, 2021, 2:21 PM IST

مغربی بنگال کے چار اسمبلی حلقوں میں ہوئے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت ہوئی ہے۔

کوچ بہار ضلع کے دن ہاٹا اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا کے ہاتھوں شکست کے بعد بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل کو زبردست احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کاؤنٹنگ مرکز کے سامنے ترنمول کانگریس کے کارکنان نے جیت کا جشن منانے کے دودان بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل اور کاؤنٹنگ ایجنٹ کو گھیرے میں لے لیا۔

ترنمول کانگریس کے حامیوں پر جشن فتح کے موقع کے دودان بی جے پی کے امیدوار اور کارکنان کے ہرے رنگ کے ابیر پھینکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس اور آر اے ایف نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور بی جے پی کے امیدوار کو ہجوم کے چنگل سے نکال کر محفوظ مقام پرپہنچایا۔

بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل نے اس واقعے کے کو ترنمول کانگریس کے حامیوں کی غنڈہ گردی قرار دیا جبکہ ترنمول کانگریس کے فاتح رہنما ادین گوہا نے اس واقعے کو بی جے پی کے اندرونی معاملہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:

Bypoll results: لوک سبھا کی 3 اور 29 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آج

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں آج کوچ بہار کے دن ہاٹا سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ادین گوہا نے اپنے کٹر حریف بی جے پی کے امیدوار اشوک منڈل کو ریکارڈ ایک لاکھ 63 ہزار پانچ ووٹوں سے شکست دے دی۔

Last Updated : Nov 2, 2021, 2:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.