ETV Bharat / city

'بنگال حکومت یاس طوفان سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش میں سرگرداں'

author img

By

Published : May 25, 2021, 4:48 PM IST

یاس نامی طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے مدنظر ہونے والی تباہیوں سے نمٹنے کے لئے بنگال میں جنگی سطح پر تیاریاں جاری ہیں۔

بنگال حکومت یاس طوفان سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش میں سرگرداں

مغربی بنگال میں ایک طرف جہاں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب روزانہ ڈیرھ سو سے زائد لوگوں کی موت ہو رہی ہے، وہیں دوسری جانب اب 'یاش' نامی طوفان کا بھی ڈر ستا رہا ہے۔

ریاستی حکومت، پولیس انتظامیہ، راحت رساں اداروں کے سامنے یاش نامی طوفان سے نہ صرف نمٹنے کا بلکہ عوام کو جانی مالی نقصانات سے بھی بچانے کا سخت ترین چیلنج درپیش ہے۔

یاش نامی طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے مدنظر ہونے والی تباہیوں سے نمٹنے کے لئے بنگال میں تمام متعلقہ ادارے کی جانب سے جنگی سطح پر تیاریاں جاری ہیں، جنوبی 24 پرگنہ کے قصبہ تھانے کے ایڈیشنل آفیسر انچارج اسدالرحمن نے کورونا اور طوفان سے نمٹنے کے پیش نظر کی جارہی تیاریوں کے بابت بتایا کہ 'ریاستی عوام کے سامنے بیک وقت دو بڑے مشکلات کا سامنا ہے، ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ان چیلنجز کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے بلکہ اس پر کامیابی بھی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'قصبہ تھانہ سمیت تھانے کے پولیس اہلکار عوام کو ریاست کی موجودہ صورتحال سے نجات دلانے کے لئے پابند عہد ہیں، بازاروں میں کورونا گائیڈ پر سختی سے عمل کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔کیونکہ بازار ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں بڑے پیمانے پر لوگ آتے ہیں۔

پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ 'کورونا سے ہم نمٹ لیں گے، کیونکہ عوام کا پورا تعاون ہمیں حاصل ہے، لیکن ابھی ہمیں ایک بڑے طوفان کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' ہر حال میں ہماری کوشش یہی ہے کہ وقت رہتے حالات پر قابو پا لیا جائے، تاکہ عام لوگوں کو زیادہ نقصان سے بچایا سکے۔

طوفان کی پیشنگوئی کے بعد سے ہی مغربی بنگال کے ضلع مدنی پور، شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے ساحلی علاقوں میں آباد باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جنگی سطح پر جاری ہے۔ ساحلی علاقوں سے تقریباً دس لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق خلیج بنگال سے اٹھنے والا 'یاش' نامی طوفان آئندہ 26 مئی کی صبح مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع سے ٹکرانے والا ہے۔

اس کے مدنظر ریاستی حکومت اور این ڈی آر ایف نے طوفان سے نمٹنے کی ساری تیاریاں مکمل کر لی ہیں، تمام اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی امپھان نامی طوفان سے بنگال میں بھیانک تباہی ہوئی تھی، جس میں درجنوں لوگوں کی موت ہو ئی تھی، اس قدرتی آفات میں سینکڑوں مکانات منہدم ہو ئے تھے۔ لوگوں کے ذہن میں امپھان طوفان سے ہوئی خوفناک تباہی آج بھی تازہ دم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.