ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کے 10 سالہ دور اقتدار میں عوام پر بے تحاشا ظلم ہوئے: جے پی نڈا

بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا نے ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'دیدی کے غصے اور جھنجھلاہٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ انتخابات ہار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے فرقہ وارانہ بیانات دینے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان پر 24 گھنٹے کے لیے پابندی عائد کر دی تھی۔'

jp nadda slams mamata banerjee
jp nadda slams mamata banerjee
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 7:55 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں بنگال میں عوام پر مظالم ہوئے ہیں۔ عوام خوف زدہ ضرور ہیں، مگر تبدیلی کے لیے تیار ہیں اور بی جے پی کو اقتدار میں لا کر ممتا بنرجی کو بے دخل کرنے کے لیے عوام تیار ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'سونار بنگلہ' کے لیے بی جے پی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام نے دیکھا ہے کہ ممتا بنرجی کو 'ماں ماٹی اور مانش' کی پرواہ نہیں ہے۔ وہ آمریت پسند رہنما ہیں اور پیسے کمانے کی کوشش کرتی ہیں۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ بنگال کے عوام کو ان کا سختی سے جواب دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ غیر قانونی کان کنی سے ریاست کی دولت لٹی جارہی ہے۔ نڈا نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم گولڈ اسٹوریج ہوم، سڑکوں کی مرمت کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فائدہ پہنچا یاجائے گا'۔

انہوں نے ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ' دیدی کے غصے اور جھنجھلاہٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ انتخابات ہار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے فرقہ وارانہ بیانات دینے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان پر 24گھنٹے کے لیے پابندی عائد کردی تھی۔'

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ممتا بنرجی کے دور اقتدار کی برائیوں کٹ منی، اور بدعنوانی سے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور بنگال کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.