ریاست مغربی بنگال کے ضلع مدنی پور میں جلسے ایک کو خطاب کرتے ہوئے شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ مغربی بنگال میں کمل پھول کھلنے کا وقت آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کی حمایت ملتی رہی تو کمل پھول ریاست کے تمام اضلاع میں کھلنے والا ہے۔گھاس پھول کا زمانہ ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوستوں ابھی یہ تو ٹریلر ہے پوری فلم ابھی باقی ہے۔ لوگوں کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ وہ کیا دیکھنا پسند کریں گے۔
ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی شامل ہونے والے شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ 'میں نے اب تک کسی بھی رہنما کے خلاف کچھ بھی نہیں کہا ہے لیکن ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے میرے خلاف محاذ کھول رکھا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'روزانہ ترنمول کانگریس کے رہنما میرے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں جس سے مجھے کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں بہت جلد بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے اس کے بعد سب کچھ بدل جائے گا۔ لوگوں کے حالات بھی بدل جائیں گے۔ لوگوں کو خوشحال زندگی کے علاوہ اور کیا چاہیے۔
شھبندو ادھیکاری نے وزیر فرہاد حکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کولکاتا کو منی پاکستان بنانے کی بات کرتے ہیں۔ بنگال کے عوام ان سے کیوں بات کریں گے یا پھر ان کی بات کیوں سنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری جنگ ترنمول کانگریس کے چند رہنماؤں سے ہے۔ ان میں بھائی پو کا نام سب سے پہلے ہے۔