ETV Bharat / city

انڈین سیکولر فرنٹ نے اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی قرار دیا

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 7:59 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے آم ڈانگہ سے سیکولر فرنٹ کے امیدوار جمال الدین نے اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی قراردیا ہے۔

'انڈین سیکولر فرنٹ نے اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی قراردیا'

مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو انڈین سیکولر فرنٹ سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدواروں کو عوام کی بھر پور حمایت ملنے کے سبب حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی پریشانیاں بڑھنے لگی ہیں۔ انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار جمال الدین نے اپنے حامیوں کے ساتھ آم ڈانگہ اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے کے لیے گھر گھر جا کر ووٹرز سے ملاقات کی۔

انتخابی مہم کے دوران انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار جمال الدین نے کہا کہ' ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی سے عوام اوب چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' عوام بنگال میں اقتدار کی تبدیلی چاہتی ہے، اسی وجہ سے وہ انڈین سیکولر فرنٹ کی حمایت میں آگے آرہے ہیں، لیکن انہیں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں'۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار کا کہنا ہے کہ' آم ڈانگہ اسمبلی میں گذشتہ دس برسوں سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں، اس سے عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ترنمو ل کانگریس کے امیدوار اور موجودہ رکن اسمبلی رفیق الرحمان کا کہنا ہے کہ' اس مرتبہ بھی ان کی جیت یقینی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار مقابلے سے پہلے ہی شکست تسلیم کر چکے ہیں، ان سے ترنمول کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.