ETV Bharat / city

ملک میں چار قومی دارالحکومت ہونی چاہیے: ممتا بنرجی - ولکاتا کے ریڈروڈ میں خطاب

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج نیتا جی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر ریڈ روڈ میں ایک تقریب میں کہا کہ' ہمارے بھارت کے چار دارلحکومت ہونے چاہیے۔

India should have four rotating capitals including Kolkata, says Mamata

author img

By

Published : Jan 23, 2021, 8:35 PM IST

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ' دہلی میں ایسا کیا ہے کہ قومی دارلحکومت دہلی میں ہی ہو۔ انہوں نے جنوبی ہند، شمال مشرقی ہند میں بھی ایک دارلحکومت کا مطالبہ کیا۔ کولکاتا کو بھی ملک کا دارالحکومت بنایا جائے۔ ممتا بنرجی نے پورے بھارت میں چار جگہوں پر پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کی جائے'۔

نیتا جی سبھاش چندر بوس کے 124 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کولکاتا کے ریڈروڈ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ قومی راجدھانی صرف دہلی ہی کیوں ملک کے چار علاقوں میں ایک ساتھ چار قومی راجدھانی ہونی چاہیے۔ دہلی میں ایسا کیا ہے کہ سارے اختیارات دہلی کے پاس رہے۔

مزید پڑھیں: جے شری رام کے نعرے سے ممتا برہم، پروگرام میں خطاب کرنے سے کیا انکار

دہلی بھی قومی راجدھانی رہے اس کے علاوہ بھی جنوبی ہند، شمال مشرقی ہند میں اور کولکاتا کو بھی قومی راجدھانی قرار دیا جائے۔ میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ملک کے چار علاقوں میں منعقد کروائے جائیں۔ دستور کی جانکاری رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی دستور میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ریڈ روڈ میں خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ نیتا جی کی بنائی ہوئی پلاننگ کمیشن کو ختم کرکے مودی حکومت ان کی بے عزتی کی ہے۔ نام لیے بغیر انہوں نے وزیر اعظم پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا جو رہنما ہوگا اسے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔ نیتا جی اس طرح کے رہنما تھے۔ ان کی آزاد ہند فوج میں ہر مذہب و عقیدے کے لوگ شامل تھے اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیتا جی کے یوم پیدائش کو قومی چھٹی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.