ETV Bharat / city

شیدائیوں کے بغیر ہی ریڈ روڈ میں یوم آزادی کا پریڈ - کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی

یوم آزادی کے موقع پر کولکاتا کے ریڈ روڈ میں ہر سال پریڈ دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد پہنچتے ہیں لیکن ملک کی آزادی کی 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر بغیر شیدائیوں کے ہی ریڈ روڈ میں پریڈ کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کے خطرات کے مد نظر اس بار بغیر شیدائیوں کے بغیر ہی پریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Independence Day parade on Red Road without fans
شیدائیوں کے بغیر ہی ریڈ روڈ میں یوم آزادی کا پریڈ
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 10:57 PM IST

کولکاتا کے ریڈ روڈ میں ہر سال یوم آزادی کے موقع پر مختلف طرح کے ثقافتی پروگرام پیش کیے جاتے ہیں۔ جس سے محظوظ ہونے کے لیے دور دراز سے عام لوگ آتے ہیں۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے ریڈ روڈ پہنچتے ہیں لیکن اس بار کورونا وائرس کی وجہ سے تقریب میں عام لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بار عام لوگوں کی عدم موجودگی کے درمیان ریڈ روڈ میں یوم آزادی کے جشن کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس بار ریاستی وزیروں، عملہ اور پولس اہلکار ہی شرکت کر پائیں گے۔ سو سے زائد مہمان ہی موجود رہیں گے۔ ہر نشست کے درمیان کم سے کم 7 فٹ کا فاصلہ رہے گا۔ پرچم لہرانے کے علاوہ دوسری تقریبات کے اوقات میں کمی کی گئی ہے۔ نشست کی تعداد میں بھی کمی کی گئی ہے۔ 20 سے 25 منٹ میں ہی پروگرام ختم کر دیا جائے گا۔ لال بازار کے مطابق اس بار نرس، ڈاکٹر کے علاوہ کل 25 ، پولس اہلکاروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.