ETV Bharat / city

چنسورہ: جے شری رام نہ بولنے پر امام کی پٹائی

پولیس افسر نے کہا کہ اس معاملے میں سی سی ٹی کے فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی جا رہی ہے۔ 10 اپریل کو پولنگ ہونے کے بعد بھی ہگلی میں فرقہ وارانہ ماحول بنا ہوا ہے۔

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 5:42 PM IST

imam beaten up for refusing to say jai shri ram in west bengal

ہگلی ضلع کے چنسورہ میں ایک مسجد کے امام کے'جئے شری رام' نہ بولنے کی وجہ سے مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

چک بازرا میں واقع مسجد کے امام محمد صبیح الدین فجر کی نماز کے لیے مسجد جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے انہیں روک لیا اور ان سے 'جے شری رام' کے نعرے لگانے کو کہا تو انہوں نے انکار کردیا۔

اس کے بعد بدمعاشوں نے انہیں تھپڑ مارا اور انہیں سڑک پر پھینک دیا۔ بعد میں صبیح الدین نے چنسورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ چندن نگر پولیس کمشنریٹ نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس افسر نے کہا کہ اس معاملے میں ملزمین کی سی سی ٹی کے فوٹیج کی مدد سے شناخت کی جارہی ہے۔ 10اپریل کو پولنگ ہونے کے بعد بھی ہگلی میں فرقہ وارانہ ماحول بنا ہوا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.