ETV Bharat / city

Shakil Akhtar over IMA kolkata Election:انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن شاخ کولکاتا کے انتخابات پر شکیل اخترکا رد عمل - انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن شاخ کولکاتا

مغربی بنگال انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (Indian Medical Association West Bengal ) کے نائب صدر ڈاکٹر شکیل اخترنے آئی ایم اے کولکاتا کے الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پر زور مذمت کی۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن شاخ کولکاتا کے انتخابات پرڈاکٹرشکیل اخترکا رد عمل

author img

By

Published : Mar 7, 2022, 11:06 PM IST

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (مغربی بنگال) کے نائب صدر ڈاکٹر شکیل اختر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا کہ آئی ایم اے (شاخ کولکاتا ضلع) کے دوران جس طرح سے ہنگامہ آرائی کی گئی اس پر بے حد افسوس ہے۔ اس سے شاخ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔Shakil Akhtar Reaction On IMA kolkata Election

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی و افراتفری کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔آئی ایم اے ڈاکٹروں کی ایک تنظیم ہے۔ اس تنظیم میں شامل تمام لوگ اعلی تعلیم یافتہ ہوتے ہیں۔اس کے باوجود یہ سب ہونا افسوس کی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے انہیں اس الیکشن میں مبصر (Observer)بنا کر بھیجا گیاتھا،لیکن وہاں موجود لوگ (ڈاکٹروں ) نے انہیں کمپلیکس میں داخل ہونے ہی نہیں دیا۔

ڈاکٹر شکیل اختر کے مطابق جمہوری ملک میں ہر ایک کو انتخابات میں حصہ لینے کی پوری آزادی ہے لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہوا کہ ضابط اخلاق کی خلاف ورزی کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم اے شاخ کولکاتا کے الیکشن کے دوران امیدواروں کے درمیان بحث کے سبب ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لئے بلایا گیا تھا۔ ڈاکڑ نرمل ماجھی الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے اور وہ آئی ایم اے کولکاتا کے اگلے صدر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.