ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع شمالی 24پرگنہ میں سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم جارج ٹیلی گراف ایس سی اور رئیل کشمیر ایف سی کے درمیاں آئی ایف اے شیلڈ کا خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔
ایشیا کے سب سے بڑے اور خوبصورت اسٹیڈیم میں سے ایک سالٹ لیک اسٹیڈیم میں 123ویں آئی ایف اے شیلڈ کا خطابی مقابلہ ہفتے کو دوپہر میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں نے رواں فٹبال ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک میچ میں بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، میزبان ٹیم جارج ٹیلی گراف ایس سی ہوم وطن یونائیٹیڈ ایس سی کو1-2 گول سے شکست دے کر خطابی مقابلے میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
دوسری جانب مہمان ٹیم رئیل کشمیر ایف سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم اور خطاب کی دعویدار محمڈن اسپورٹنگ کو 0-4 سے شکست دے کر فائنل میں کوالیفائی کیا۔
دونوں ٹیمیں مضبوط اور متوازن ہیں، جس سے شیدائیوں کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے، دونوں ٹیمیں خطاب جیتنے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی، میزبان ٹیم جارج ٹیلی گراف ایس کی ٹیم نائیجریائی کھلاڑی اسٹینلی ایزے اور بھارتی فٹبالر تنمے گھوش کی عمدہ کارکردگی پر مکمل طور منحصر ہے۔
دوسری طرف مہمان ٹیم رئیل کشمیر ایف سی کی ٹیم کو دانش فاروق، ربررٹ میسون اور لوک مین امفادمی سے شاندار کھیل کی توقع ہوگی۔ رئیل کشمیر ایف سی کے کوچ ڈیوڈ ربررٹسن کا خیال ہے کہ میزبان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا ایڈوانٹیج ہونے کے باوجود ہماری ٹیم فیورٹ ہے۔