ETV Bharat / city

ہائر سیکنڈری امتحان: موبائل برآمد ہوا تو ہمیشہ کے لیے رجسٹریشن رد - registration will be canceled forever

ہائر سیکنڈری بورڈ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر سیکنڈری امتحان کے دوران موبائل کے ساتھ پکڑے جانے پر امیدوار کا رجسٹریشن ہمیشہ کے لیے رد کردیا جائے گا۔

If one is caught with a mobile in the exam hall registration will be canceled forever
ہائر سیکنڈری امتحان: موبائل برآمد ہوا تو ہمیشہ کے لیے رجسٹریشن رد
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:01 PM IST

ہائر سیکنڈری امتحان کے دوران سوالات کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی وجہ سے بنگال ہائر سیکنڈری بورڈ نے ہائر سیکنڈری امتحان جو اگلے مہینے 12مارچ سے شروع ہونے والے ہیں کےلئے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی امتحان ہال میں موبائل کے ساتھ پکڑا گیا تو ہمیشہ کیلئے رجسٹریشن کو رد کردیا جائے گا۔

مدھیامک امتحان کے آخری دن بھی لائف سائنس کا سوالنامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔اس سے قبل ریاضی، بنگلہ اور انگریزی کے سوالنامے لیک ہوگئے تھے۔

گزشتہ برس بھی ہائر سیکنڈری امتحان کے دوران سوالنامے لیک ہوئے تھے اور امتحان شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی سوشل میڈیا پر سوالات وائرل ہونے لگے تھے۔اس سال مدھیامک امتحان کے دوران بورڈ نے سختی سے مظاہرہ کیا اور کئی امیدواروں کو موبائل کے ساتھ گرفتار کیا اورا متحان میں شریک نہیں ہونے دیا۔

بورڈ نے آج ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائر سیکنڈری امتحان کے دوران موبائل کے ساتھ پکڑے جانے پر امیدوار کا رجسٹریشن ہمیشہ کے لیے رد کردیا جائے گا اور ہر ایک کمرے میں ایک نگراں کو مقرر کیاجائے گا اورا متحان میں سختی سے جانچ کی جائے گی ۔اس کے علاو ہ نگراں کو بھی اپنے موبائل فون سے متعلق اطلاعات دینے ہوں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.