ETV Bharat / city

کسانوں کے حق کی لڑائی لڑتی رہوں گی: ممتا بنرجی - وزیراعلی ممتابنرجی

وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ کسانوں کی حمایت میں کھڑی ہوں اور مستقبل میں بھی کھڑی رہوں گی۔ اس میں کوئی سیاست کی بات نہیں ہے۔

Mamta Banerjee
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 4:31 PM IST

مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع میں وزیراعلی نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی حمایت یا ان کے حق میں آواز بلند کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

شھبندوادھیکاری کے وزارت سے استعفی دینے کے بعد مدنی پور میں وزیراعلی ممتابنرجی کا یہ پہلا عوامی جلسہ ہے۔

وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی میں سب سے زیادہ کسانوں کے حق کے لئے لڑائی کی اور مستقبل میں بھی کرتی رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نندی گرام اور سینگور کے کسانوں کے لئے 26 دنوں تک میٹرو چینل کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھی رہی۔

مجھے مدنی پور ضلع کے کئی ایماندار سیاسی رہنما کا ساتھ ملا۔ ان لوگوں کی مدد سے ہھی نندی گرام اور سینگور کسان تحریک کو تاریخی کامیابی ملی۔

وزیراعلی ممتابنرجی کا کہنا ہے کہ نندی گرام اور سینگور کسان تحریک سے لے کر دہلی میں جاری کسانوں کے احتجاج تک ان کے ساتھ کھڑی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کا 12 واں دن، دہلی کی سرحدوں پر ڈٹے کسان

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رہنما کہتے ہیں کہ مغربی بنگال کے کسانوں کی حالت بد سے بدتر ہے۔ بی جے پی کے رہنماوں کی یہ بات بالکل بکواس ہے۔ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔ لوگوں کو گمراہ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ بنگال کے کسانوں کے بارے میں برا بھلا کہنے والوں کو بہار، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے کسانوں کی فکر کرنی چاہئے۔

ملک کی دوسری ریاستوں میں کسانوں کی حالت بی جے پی کے رہنماوں کے کہنے کے مطابق رہتی تو وہ لوگ سڑکوں پر نہیں اترتے۔

کسانوں کو لے کر سیاست کرنا بالکل ہی غلط بات ہے۔ اس سیاسی رہنماوں کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.