شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن کانگریس کے نو امیدواروں نے 27 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا اور اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا Hope for Congress candidates in local body elections North 24 Parganas۔
مغربی بنگال میں 27 فروری کو ہونے والے میونسپلٹیوں انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آ رہی ہے توں توں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہے۔
اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن کانگریس کے نو امیدواروں نے 27 فروری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا اور اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے Guerrero Town Congress North 24 Parganas۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد کانگریس کے امیدواروں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تمام نو امیدواروں کو کامیابی ملے گی اور وہ مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
کانگریس کے سنئیر رہنما اور امیدوار باپی دا کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کانگریس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور انہیں ترنمول کانگریس پر جیت ملے گی۔
گارولیا ٹاؤن کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری جاوید اقبال نے کہا کہ پرچہ نامزدگی داخلہ کے دوران جس طرح سے سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے اگر ایسا ہی انتخابات کے دوران کئے جائیں گے تو ترنمول کانگریس بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے Javed Iqbal Congress Leader North 24 Parganas۔
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو ووٹ دینے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر آنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:
کانگریس کے امیدوار اور ایڈوکیٹ نوشاد انور کا کہنا ہے کہ کانگریس کا ٹکٹ ملنا ہی پہلی جیت ہے، امید کرتے ہیں کہ سب کچھ بہتر ہوگا۔