خلیج بنگال میں کم دباؤ کی وجہ سے ایک دو دن کے اندر ریاست میں زیادہ تر مقامات پر ایک مرتبہ پھر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
موسم میں تبدیلی ہونے سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایک درجن مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ ریاست کے مغربی مدھیہ پردیش کے دھار میں دوسرے مقامات کے مقابلے میں زیادہ بارش ہوئی۔ وہیں مہاکوشل ڈویژن کے جبل پور، چھندواڑہ، منڈلا، نرسنگھ پور اور سیونی کے علاوہ سیاحت کی جگہ پنچ مڑھی، کھنڈوا، کھرگون، دموہ، نوگاؤں، ملاج کھنڈ اور امریا میں کچھ مقات پر ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چوبیس گھنٹوں کے دوران ریوا، شہڈول، جبل پور، ساگر اضلاع میں متعدد مقامت پر اور اندور، اجین، ہوشنگ آباد اور بھوپال کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کےامکانات ہیں۔ وہیں گوالیار اور چمبل کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
بھوپال کے محکمہ موسمیات مرکز کے سائنس داں اے کے شکلا نے بتایا کہ خلیج بنگال میں کم دباؤ اب بہت زیادہ کم دباؤ میں تبدیل ہوچکا ہے۔ ابھی اس دباؤ کا اثر وہیں پر بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دباؤ کا اثر شام تک شمالی مغربی سمت کے اڑیسہ، چھتیس گڑھ ہوتے ہوئے مشرقی مدھیہ پردیش کی طرف پہنچے گا۔
خلیج بنگال میں کم دباؤ کی وجہ سے بنگال میں بارش کے امکانات