پیر کی رات سے جنوبی بنگال میں مسلسل بارش ہورہی ہے۔ بھاری بارش نے کولکاتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوائی ٹریفک کو جزوی طور پر متاثر کیا ہے۔ کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی ہے۔ لیکن خراب موسم کی وجہ سے کئی پروازوں میں تاخیر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب مسلسل بارش کی وجہ سے کولکاتا کے کئی علاقوں میں پانی بھرگیا ہے۔
علی پور محکمہ موسمیات نے پہلے جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ خلیج بنگال میں آنے والے سمندری طوفان کی وجہ سے بنگال اور اڑیسہ کے ساحلی علاقوں میں منگل کی صبح سے موسلادھار بارش شروع ہوگئی۔ کولکاتہ سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ درمیانی تا موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ فلائی اوور پر ٹریفک بھی بند رہا۔ کولکاتا اور بی ایل ایم بی پروازوں میں منفی حالات کے پیش نظر وسٹارا ایئرلائنز کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا، کولکاتا میں شدید بارش کی وجہ سے رن وے زیر آب آگیا ہے۔ مسافروں کو ائیرپورٹ جاتے ہوئے ٹریفک جام کا بھی سامنا ہے۔ ان چند مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے پرواز کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: موسلادھار بارش سے عام زندگی درہم برہم
صبح سے جاری بارش کی وجہ سے کولکاتا شہر کی بیشتر سڑکیں اور رہائشی علاقے لگاتار بارش کی وجہ سے نکاسی کا نظام بھی ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔ کولکاتا کے اے جے سی بوس روڈ امہرسٹ اسٹریٹ،کالج اسٹریٹ میں سب سے زیادہ پانی بھرا ہوا ہے جس کے نتیجے میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ درگا پوجا کی مارکٹنگ بھی کئی روز سے ہو رہی بارش کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ بارش کی وجہ سے بازار میں خریدار کم نظر آئے۔
کولکاتا میں لگاتار بارش سے عام زندگی مفلوج ہے۔ بیشتر علاقے نکاسی کی ناقص انتظام کی وجہ سے دن بھر پانی میں ڈوبے رہے۔