ETV Bharat / city

گورنر جگدیپ دھنکر کا وزیراعلی ممتا بنرجی کو خط - ترنمول کانگریس

گورنر جگدیپ دھنکر نے شھبندو ادھیکاری کے سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے لئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔

letter to Mamata
ممتا کو خط
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 6:57 PM IST

شھبندو ادھیکاری کے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سے علیحدگی کے اعلان کے بعد سے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

letter to Mamata
ممتا کو خط
ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھیکاری کے درمیان سیاسی تنازعہ سے کانگریس اور بائیں محاذ نے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن بی جے پی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھیکاری کے تنازعہ کا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
letter to Mamata
ممتا کو خط
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کی شھبندو ادھیکاری اور ترنمول کانگریس کے درمیان جاری تنازعہ میں خط کے ذریعہ انٹری ہوئی ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر اعلی ممتابنرجی کو خط لکھ کر شھبندو ادھیکاری کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
letter to Mamata
ممتا کو خط
گورنر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ شھبندو ادھیکاری کے معقول سکیورٹی انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ جھوٹے مقدمات میں نہ پھنسانے کی ہدایت دی ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ شھبندو ادھیکاری نے خط لکھ کر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ان کے خدشات دور کرنے کے لئے وزیر اعلی کو خط لکھا ہے۔ ممکن ہے کہ سیاسی انتقام کے مقصد سے شھبندو ادھیکاری کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہم دفعہ 370 اور 35اے کی واپسی کے خواہاں ہیں'

واضح رہے کہ شھبندو ادھیکاری نے مغربی بنگال کے گورنر کو خط لکھ کر انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے گورنر سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شھبندو کے مطالبے پر ہی گورنر نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھا۔

شھبندو ادھیکاری نے گزشتہ روز رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ چوبیس گھنٹہ گزرنے سے پہلے ہی انہوں نے ترنمول کانگریس کی رکنیت سمیت تمام عہدوں سے استعفی دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.