راشٹرپتی بھون سے نکلنے کے بعد گرچہ انہوں نے میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں کی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ گورنر نے صدر سے شکایت کی ہے کہ ریاست میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔ جگدیپ دھنکھر نے تقریبا 45 منٹ تک راشٹرپتی بھون میں موجود تھے۔
گورنر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بنگال میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے ۔انہوں نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی وہ اپنے اختیارات کا استعمال کرکے مناسب کارروئی کریں ۰۔ تاہم ، ٹویٹر پر ، گورنر نے دعوی کیا کہ صدر کے ساتھ ان کی ملاقات عام سی ملاقات تھی۔
گورنر جگدیپ دھنکر منگل کو دہلی پہنچے ہیں انہوں نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے بھی ملاقات کی انہوں نے منگل کے روز دو مرکزی وزراء ، پرہلاد جوشی اور پرہلاد پٹیل سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین سابق جسٹس ارون کمار مشرا سے بھی ملاقات کی
گورنر وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کررہے ہیں ۔ گورنر مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ امیت شاہ کے حوالے کی ہے۔نتائج آنے کے بعد گورنر نے ریاست کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا تھا ۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گورنر کے اس دورے کی اہمیت دینے کے بجائے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ کس سے ملاقات کررہے ہیں ۔وہ ان کے آدمی ہیں ۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے تاہم گورنر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فرض ہے کہ وہ دہلی جاکر صدر اور وزیر داخلہ کو رپورٹ کریں۔ گورنر جو کچھ بھی کرتے ہیں ، وہ ترنمول کانگرس کا مسئلہ ہے یہ ان کے لئے ذہنی بیماری جیسا ہو گیا ہے۔گورنر جمعہ کی شام کو کلکتہ واپس آنے والے ہیں ۔
یو این آئی