کولکاتا: گورنر جگدیپ دھنکر نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو بی ایس ایف کی سرگرمیوں پر پولیس کو کڑی نظر رکھنے کے بیان پر سخت اعتراض کیا ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر Governor's West Bengal کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے لے کر اب جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان تعلقات تلخ Bitterness between Governor Jagdeep Dhankar and Mamata Banerjee رہے ہیں۔
گورنر جگدیپ دھنکر ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں، ریاستی وزراء بھی گورنر ہدف تنقید بنانے کا موقع نہیں گنواتے ہیں۔ گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے نام لکھے اپنے خط Bitterness between Governor Jagdeep Dhankar and Mamata Banerjee میں کہا کہ بارڈر سیاسی مقاصد کے لئے بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کو ہدف تنقید بنانا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں بی ایس ایف کو مزید اختیارات دینے کے لئے پہلے بل لائی اور اس کے بعد اکثریت کے ساتھ منظور بھی کروائی. اس وقت وزیراعلیٰ ممتابنرجی کہاں تھی؟
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل پاس ہونے سے پہلے اور اس کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو تنقید کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے، وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر سکیورٹی فورسز شک کی بنیاد پر کسی بھی وقت اور کہیں بھی کارروائی کرنے کے لئے پوری طرح سے آزاد ہے. وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو اپنے بیان پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے.
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ شمالی دیناجپور North Dinajpur کے رائے گنج میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ضلع مجسٹریٹ، اعلیٰ پولیس آفسران سمیت دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران بارڈر سیکیورٹی فورسز کی تنقید کی تھی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پولیس انتظامیہ کو سرحدی اضلاع مالدہ، مرشدآباد، شمالی اور جنوبی دیناجپور کے گاؤں میں بی ایس ایف کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کڑی ہدایت دی تھی۔