ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں پرامن انتخابات دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی: گورنر

گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کو پرامن کرانے پر انتخابی کمیشن اور مرکزی فورسز کو مبارکباد دی۔

governor jagdeep dhankade praise EC and central force

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 3:27 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ان کی اہلیہ نے آٹھویں اور آخری مرحلے میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کو پرامن کرانے پر انتخابی کمیشن اور مرکزی فورسز کو مبارکباد دی۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 'انتخابات جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ اس تہوار کو بڑے احترام کے ساتھ منانا چاہیے۔ بنگال کے لوگوں نے اس مرتبہ بالکل ایساہی کیا جیسا میں چاہ رہا تھا۔'

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب بڑے جمہوری ملک میں جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار کے دوران تشدد اور خون کی ہولی کیوں؟

جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ 'تاریخ میں پہلی مرتبہ مغربی بنگال میں پرامن انتخابات ہوئے ہیں۔ بنگال کے لوگوں کے لیے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ ایک شاندار تحفہ ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں پر امن اسمبلی انتخابات 2021 کرانے کے لیے انتخابی کمیشن، مرکزی فورسز اور پولیس انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔'

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 ریکارڈ طویل ترین آٹھ مراحل میں کرائے گئے ہیں۔ گزشتہ 27 مارچ کو اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران آٹھ لوگ مارے گئے۔ چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کوچ بہار کے شیتل کوچی میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت ہوئی تھی جو سب سے بڑا سانحہ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.