ETV Bharat / city

'ممتا بنرجی کو وزیراعظم سے ملاقات کرنی چاہئے' - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے کا مشورہ دیا۔

'ممتا بنرجی کو وزیراعظم سے ملاقات کرنی چاہئے'

author img

By

Published : May 28, 2021, 8:25 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 'میں ریاست کا آئینی سربراہ ہوں اور ریاست اور عوام کی بھلائی کے لئے جو ممکن ہوتا ہے وہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں'۔ گورنر جگدیپ دھنکر نے بھارتی آئین کی قسم کھا کر کہا کہ 'اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ ریاست اور عوام کی بھلائی کے لئے کام ۔

انہوں نے کہا کہ 'ریاست مغربی بنگال کے اوپر منڈلانے والا یاس طوفان ابھی ابھی ٹلا ہے، ریاست کے عوام ابھی ابھی ایک بڑی مصیبت سے نجات ملی ہے لیکن خلیج بنگال سے متصل اضلاع میں جتنا نقصان ہونا تھا ہو چکا۔

گورنر جگدیپ دھنکر کا کہنا ہے کہ 'ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو جو نقصانات ہوئے اس کی بھرپائی مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ریاست اور مرکز مل جل کر لوگوں کا بھلا کر سکتی ہیں، اس کے بغیر ممکن نہیں ہے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ریاست کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں اور جن لوگوں کو نقصانات ہوئے ہیں ان کے لئے راحت پیکج کا مطالبہ کریں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں یاس نامی طوفان سے خلیج بنگال سے متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں زبردست مالی نقصان ہوا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے یاس نامی طوفان سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی جائزہ لیا۔ وزیراعلی ممتابنرجی کی جگہ ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے ریاست کی موجودہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو سونپی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.