ETV Bharat / city

'خود کشی کرنے والے کسانوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے'

author img

By

Published : Sep 23, 2020, 8:39 PM IST

ممتا بنرجی کے بھتیجے و ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ نریندر مودی جی ملک کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ ان کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

کسانوں کا کوئی ریکارڈ
کسانوں کا کوئی ریکارڈ

مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی آواز کو سنے بغیر دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے جو بل پارلیمنٹ سے پاس کرائے ہیں وہ کسانوں کے مفاد میں ہیں مگر جب یہ سوال کیا جاتا ہے کہ اب تک کتنے کسانوں نے خود کشی کی ہے تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

ممتا بنرجی کے بھتیجے و ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ نریندر مودی جی ملک کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں۔ ان کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ دوسری طرف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں جو بل پیش کیا گیا ہے کہ وہ کسانوں کے مفادات میں ہیں۔

خیال رہے کہ دو دن قبل ہی مرکزی وزارت داخلہ جی کشن ریڈی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ان کے پاس ایسیا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جس سے معلوم ہو سکے کتنے کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ کئی ریاستوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ا ن کی ریاست میں صفر خودکشی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: چار اکتوبر سے عمرہ کی اجازت

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگال بی جے پی کا ایک وفد گورنر سے ملاقات کی اور کہا کہ کسانوں کے معاملے میں ترنمول کانگریس کا دہرا رویہ ہے۔ وفد کی قیادت کر رہے ہے بی جے پی لیڈر جے پرکاش مجمدرا نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حامی دلالوں اور میڈل مین کی وجہ سے ریاست میں آلو کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ کسان آلو کو 8 سے 10 روپے میں فروخت کرتے ہیں جب کہ بازار میں آلو 30سے 40 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ترنمو ل کانگریس کبھی بھی میڈل مین کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے۔ کیوں کہ انہی کے چندے سے پارٹی چلتی ہے۔ مگر ترنمول کانگریس مرکزی حکومت کے بل کی مخالفت کر کے کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کو راجیہ سبھا میں دو کسان بل پاس ہونے کے بعد ممتابنرجی نے کہا کہ اس بل کی وجہ سے ملک میں غلہ کا بحرا پیدا ہوجائے گا اور ملک کے چھوٹے او ر درمیانی درجے کے کسان تباہ ہو جائیں گے۔ ترنمول کانگریس نے منگل سے ہی کلکتہ اور ریاست کے دیگر علاقوں میں کسان بل کے خلاف تحریک شروع کر دی ہے۔ آج چندریما بھٹا چاریہ کی قیادت میں ترنمول کانگریس کے یوتھ ونگ نے سنٹرل کلکتہ میں جلوس نکالا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.