ETV Bharat / city

کولکاتا: قربانی کے جانوروں کی منڈی زکریا اسٹیٹ میں سناٹا

عید الاضحی کے موقع پر کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ میں قربانی کے جانوروں کی ہر برس بڑی منڈی لگا کرتی تھی۔ لیکن اس بار لاک ڈاؤن کا اس منڈی پرشدید اثر پڑا ہے۔

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:07 PM IST

قربانی کے جانوروں کی منڈی زکریا اسٹیٹ میں سناٹا

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع زکریا اسٹریٹ جہاں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی منڈی میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ ہر برس جہاں سیکنڑوں کی تعداد میں قربانی کے جانوروں دستیاب ہوتے تھے۔ وہاں سناٹا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے علی گڑھ اور راجستھان اور دوسری جگہوں کے کاروباری اس بار یہاں نہیں پہنچ سکیں ہیں۔

کورونا وائرس نے زندگی کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہر قسم کے کاروبار و روزگار پر کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کی شدید مار پڑی ہے۔ کئی چھوٹی چھوٹی صنعتیں مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں۔ اس لاک ڈاؤن کا تہواروں ہر بھی اثر پڑا ہے۔ آئندہ یکم اگست کو پورے ملک میں عید الاضحی منایا جائےگا۔

عیدالاضحی کے موقع پر ہر برس بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت یہاں ہوتی تھی ۔عیدالاضحی کے موقع پر کولکاتا کے زکریا اسٹریٹ میں قربانی کے جانوروں کی بڑی منڈی لگتی ہے۔ جہاں ملک کی مختلف ریاستوں سے جانوروں کے کاروباری پہنچتے ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں قربانی کے جانور دستیاب ہوتے ہیں۔ لیکن اس بار زکریا اسٹریٹ کا نظارہ بالکل مختلف ہے۔ جہاں جانوروں کی بڑی منڈی لگتی تھی وہاں سناٹا چھایا ہوا ہے۔ تین سے چار کاروباری ہی چند جانوروں کے ساتھ نظر آئے۔ اس بار دوسری ریاستوں سے کوئی جانور لیکر یہاں نہیں آیا ہے۔

چند کاروباری جو نظر آئے وہ مقامی ہیں۔زکریا اسٹریٹ میں خصوصی طور پر لوگ دنبہ خریدنے کے لئے آیا کرتے ہیں۔کیونکہ یہاں علی گڑھ اور راجستھان سے بڑی تعداد میں دنبہ فروخت کرنے لئے کاروباری آتے ہیں۔جو چند مقامی کاروباری نظر آئے انہوں نے ای ٹی وی بھارت سےکہا کہ لاک ڈاؤن کا کاروبار بہت گہرا اثر پڑا ہے۔ بازار میں خریدار نہیں ہیں ساتھ ہی لوگوں کے پاس پیسے بھی نہیں ہیں۔ جانوروں کی تعداد اس بار منڈی میں بہت کم ہے۔ سماجی دوری کا بھی خیال رکھنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال میں مکمل لاک ڈاؤن، پہلے دن پولس کی سخت نگرانی

باہر سے جو کاروباری آتے تھے اس بار ان کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔اس وقت پورا زکریا اسٹریٹ قربانی کے جانوروں سے بھرا رہتا تھا لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کا صاف اثر دیکھا جا سکتا ہے۔جانوروں کی قیمت بھی صحیح نہیں مل رہی ہے۔ گذشتہ برس جس جانور کی قیمت پچیس ہزار تھی اس بار 15 ہزار میں بھی اس کا کوئی خریدار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.