مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے پانچواں مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سے ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جانے کے باوجود مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
یہاں اسمبلی انتخابات کا پانچواں مرحلہ مکمل ہو چکا ہے لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر متوقع فیصلہ لئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل چار آئی پی ایس کے تبادلے کا نوٹس جاری کر دیا جس کے سبب سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع مشرقی بردوان کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھاکر مکھرجی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ 2011 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر اجیت کمار سنگھ کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی کے سیکولرازم پر لفٹ اور کانگریس کا سوال
بیربھوم ضلع کے ایس پی معراج خالد کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ناگیندر ناتھ ترپاٹھی بیربھوم ضلع کے ایس پی ہوں گے۔
بیربھوم ضلع کے بیلور کے ایس پی ڈی او ابھیشک رائے کی جگہ ناگ راج دیوکونڈا کو بیلور کے ایس پی ڈی او مقرر کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ساتھ ہی یہ واضح کر دیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے مکمل ہونے تک چار آئی پی ایس افسران کی الیکشن کے دوران کسی بھی طرح کی خدمات حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 ختم ہونے کے بعد ہی چاروں آئی پی ایس افسران کو جوائنگ کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے سے قبل آئی پی ایس افسران کے تبادلے پر سیاسی جماعتوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔