ETV Bharat / city

سرحد پر بی ایس ایف اور اسمگلرز کے درمیان فائرنگ - etv bharat news urdu

مرشدآباد کے ساگر پاڑہ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر بی ایس ایف اور مویشیوں کے اسمگلرز کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔

firing betweenbsf and cattle smugglers,one dead
سرحد پر بی ایس ایف اور اسمگلروں کے درمیان فائرنگ
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 3:59 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے ساگر پاڑہ میں واقع بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر بی ایس ایف بی اور جانوروں کے اسمگلروں کے درمیان زبردست فائرنگ ہوئی.

بی ایس ایف کے جوانوں کی فائرنگ میں جانوروں کے اسمگلنگ میں ملوث ایک شخص کی موت ہوگئی.

ذرائع کے مطابق آج بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر بی ایس ایف کو سرحد پر بڑے پیمانے پر جانوروں کے اسمگلنگ کی اطلاع موصول ہوئی.

اسی بنیاد پر بی ایس ایف کے جوانوں نے سرحد پر خصوصی گشتی مہم کے دوران سینکڑوں جانوروں کو نقل و حرکت کرتے دیکھا. بی ایس ایف کے جوانوں کی جانب سے کارروائی شروع ہوتے ہی اسمگلروں کی جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی.

بی ایس ایف کے جوانوں کی جوابی فائرنگ میں ایک شخص کی گولی لگنے سے موت ہوگئی اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے.

بی ایس ایف کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حسیب شیخ کے طور پر ہوئی ہے.

اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے.

بی ایس ایف جنوبی بنگال کے ڈی آئی جی کنال مجمدار کا کہنا ہے کہ سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے واقعے میں اضافہ ہوا ہے.

مزید پڑھیں:

سپرنٹنڈنٹ سمیت تین ڈاکٹروں کی کورونا سے موت

انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سرحد پر جانوروں کے اسمگلروں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے.

بھارت بنگلہ دیش سرحد پر چھاپہ ماری مہم کے دوران مارچ سے لے کر نومبر تک ساڑھے چھ ہزار سے زائد جانوروں کو اسمگل ہونے سے بچایا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.