ETV Bharat / city

لوگوں کو گمراہ کرنا ہی بی جے پی آئی ٹی سیل کا کام ہے: فرہاد حکیم - کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹو بورڈ

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال کرتی ہے اور اس مرتبہ بھی مجھے ہدف بنانے کی کوشش کی ہے۔

firhad hakim  dissmiss bjp allegation
لوگوں کو گمراہ کرنا ہی بی جے پی آئی ٹی سیل کا کام ہے
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 6:37 PM IST

مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے پاس لوگوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے پاس کچھ کرنے کے لئے نہیں ہوتا ہے تو وہ چیختا چلاتا ہے۔ بی جے پی کے تمام رہنما بے بنیاد باتیں کرتے ہیں۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے کا استعمال کرتی ہے اور اس مرتبہ بھی مجھےہدف بنانے کی کوشش کی ہے.

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ماجرہاٹ علاقے میں انتخابی مہم کے لئے گیا تھا۔ وہاں موجود چند نوجوان گالی گلوج کر رہے تھے۔ میں نے ان نوجوانوں سے پوچھا کہ کیا بات ہے۔ کیوں گالی دے رہے ہو۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ ان نوجوانوں نے کہا کہ ماجرہاٹ برج بنانے کے نام پر تمام جھونپڑیوں کو اکھاڑ دیا گیا۔ ہمارے پاس رہنے کے لئے کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نوجوانوں کو سمجھانے کی کوشش کی اس دوران میں نے نہ بی جے پی کے رہنماؤں کو گولی دی اور نہ مرکزی فورسز کو۔
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کی جانب سے جو ویڈیو وائرل کی گئی ہے۔ وہ بے بنیاد ہے۔ اس میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کا کام ہی لوگوں کوگمراہ کرنا اور جھوٹ پھیلانا پچھلی مرتبہ میرے حوالے سے منی پاکستان سے متعلق ویڈیو وائرل کی گئی جو بعد میں بے بنیاد ثابت ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.