ETV Bharat / city

فرہاد حکیم کا الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام - درگا پوجا

ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم نے الیکش کمیشن پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔ نندی گرام میں ممتا بنرجی پر مبینہ حملے کے خلاف ترنمول کانگریس نے آج خاموش ریلی نکال کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر فرہاد حکیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کئی معاملوں میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

firhad hakim allegations on election for biased

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 10:53 PM IST

کولکاتا پورٹ علاقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم نے الیکش کمیشن پر جانبداری کا الزام لگایا ہے۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن کے کچھ لوگ جانبداری سے کام لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ معاملوں میں صاف طور پر الیکشن کمیشن کی جابنداری واضح ہو گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کے پرولیا جئے پور سے امیدوار اجول کمار کی نامزدگی منسوخ کرنے پر انہوں نے سوال آٹھائے'۔

ویڈیو

واضح ہو کہ پرولیا کے جئے پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار اجول کمار کی نامزدگی الیکشن کمیشن نے منسوخ کر دی تھی۔ جس کے خلاف ترنمول کانگریس نے کلکتہ ہائی کورٹ کے سنگل بینچ میں اپیل کی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے الیکش کمیشن کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ کے ڈویزن بینچ میں اپیل کیا تھا ڈویژن بینچ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو صحیح قرار دیا ہے۔'
فرہاد حکیم نے اس موقع پر بی جے پی رہنما اور مرکزی وزیر اسمریتی ایرانی کی بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں درگا پوجا جس طرح سے منایا جاتا ہے کہ اب اس کو قومی تہوار کی حیثیت حاصل ہے۔ لگتا ہے اسمریتی ایرانی کو پتہ نہیں ہے۔ درگا پوجا کارنیول دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔ اسمریتی ایرانی کو اس کی خبر نہیں ہے اسی لیے اس طرح کے تبصرے کر رہی ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.