ETV Bharat / city

Firhad Hakim: بنگال میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں - فرہاد حکیم کا وارڈ نمبر82 کا دورہ

ترنمول کانگریس کے رہنما اور کولکاتا کارپوریشن کے وارڈ نمبر 82 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار فرہاد حکیم Firhad Hakim نے آج اپنے کولکاتا دورہ کے دوران لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بنگال بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان جاری جھگڑوں پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی تقسیم کی سیاست کرتی ہے اس کا یہی حال ہوتا ہے۔بنگال میں اب بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے۔

Firhad Hakim :بنگال میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں:فرہاد حکیم

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 1:40 PM IST

کولکاتا کارپوریشن کے انتخاباتKolkata Corporation Elections کی تیاریاں زور وشور سےچل رہی ہیں۔مختلف وارڈ میں امیدواروں نے تشہیری مہم شروع کر دی ہے۔ ترنمول کانگریس کے وارڈ نمبر 82 سے امیدوار فرہاد حکیم نے آج اپنے وارڈ میں تشہیری مہم کے دوران وارڈ کے لوگوں سے ملاقات کی اور پارٹی کے حق میں ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

Firhad Hakim :بنگال میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں:فرہاد حکیم

واضح رہے کہ کولکاتا کارپوریشن میں آئندہ 19 دسمبر کو انتخابات ہونے والے ہیں۔تمام سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔وہیں کچھ پارٹی کے اندر ٹکٹ کو لیکر تنازعے بھی چل رہے ہیں۔ بی جے پی ریاستی صدر شکانتو مجمدار اور پارٹی کی سنئیر رہنما روپا گانگولی کے درمیان بحث و تکرار جاری ہے۔

ترنمول کانگریس نے وارڈ نمبر 82 سے ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو امیدوار بنایا ہے۔ فرہاد حکیم اس سے قبل کولکاتا کارپوریشن کے مئیر رہ چکے ہیں۔ اس بار ترنمول کانگریس نے واضح نہیں کیا ہے کہ ان کا مئیر کا امیدوار کون ہے اس کا فیصلہ انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ہوگا۔

اپنے وارڈ میں تشہیری مہم کے دوران فرہاد حکیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس پر لوگوں کو بھروسہ ہے ترنمول کانگریس ایک بار پھر سے کولکاتا کارپوریشن میں اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان جاری جھگڑے پر کہا کہ بی جے پی لوگوں کو بانٹنے کا کام کرتی ہے اس کی پوری سیاست تقسیم کی سیاست ہے ایسی پارٹی زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہ سکتی ہے بنگال میں بی جے پی کا اب کوئی وجود نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس پر لوگوں کو بھروسہ ہے ترنمول کانگریس ایک بار پھر سے کولکاتا کارپوریشن میں اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.