ETV Bharat / city

مغربی بنگال: دلیپ گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج - شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر جنوب تھانے

شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر جنوب تھانے میں ترنمول کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے-

مغربی بنگال: دلیپ گھوش کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : May 29, 2021, 8:41 PM IST

مغربی بنگال کے بدھان نگر جنوب تھانے میں ترنمول کانگریس کے رہنما و میونسپلٹی کے وارڈ کوڈینیٹر، برنا باتی بنرجی نے دلیپ گھوش کو اسمبلی انتخابات کے بعد ہوئے تشدد کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کے بعد ریاست کے کچھ اضلاع میں تشدد پھوٹ پڑا جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ انہوںنے تشدد کے واقعات کےلیے بی جے پی کے ریاستی صدر ذمہ دار قرار دیا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے انتخابی مہم کے دوران اور انتخابات کے بعد بھڑکانے والے بیانات دیئے ہیں جس کے بعد تشدد کے واقعات رونما ہوئے۔ انہوں نے دلیپ گھوش پر عام لوگوں کو گمراہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے بے بنیاد بیان بازی کو تشدد کی وجہ بتائی جس میں کئی بے گناہوں کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل دلیپ گھوش نے مدنی ہور ضلع کے کتوالی تھانے میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف تین ایف آئی آر درج کرائی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.