ETV Bharat / city

کولکاتا: نفرت پر مبنی خبر شائع کرنے پر اخبار کے خلاف مقدمہ درج - ریڈ روڈ میں عید کی نماز

پرانی تصویر کے ساتھ باجماعت عید کی نماز ادا کرنے کی جھوٹی خبر شائع کرنے پر راجستھان پتریکا کے خلاف میدان پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

fir-lodge-against-rajasthan-patrika
wb kol a hindi daily fake news about muslim eid pray on red road
author img

By

Published : May 27, 2020, 11:03 AM IST

دراصل ہندی اخبار راجستھان پتریکا نے 26 مئی کو اپنے پہلے صفحے پر پرانی تصویر کے ساتھ ایک جھوٹی خبر شائع کی جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ کولکاتا کے ریڈ روڈ پر مسلمانوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کثیر تعداد میں باجماعت نماز ادا کی۔

خیال رہے کہ ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران پورے ملک کے مسلمانوں نے عید کی نماز گھروں میں ادا کی، مسجدوں اور عیدگاہوں میں انتظامیہ کی اجازت کے مطابق صرف پانچ افراد نے ہی عید کی نماز ادا کی، اسی طرح کولکاتا کے مسلمانوں نے بھی عید کی نماز ادا کی۔ کولکاتا میں بھی تمام مساجد عید کے روز بند رہے۔

ویڈیو

غور طلب ہے کہ کولکاتا میں عید کی سب سے بڑی جماعت کولکاتا کے ریڈ روڈ میں ہوتی ہے۔ جس کا اہتمام کولکاتا کا تاریخی ادارہ کلکتہ خلافت کمیٹی کرتی رہی ہے۔ لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ کلکتہ خلافت کمیٹی نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ اس بار ریڈ روڈ میں عید کی نماز کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ لیکن کولکاتا کے ایک ہندی اخبار راجستھان پتریکا نے 26 مئی کو اخبار کے پہلے صفحے پر ریڈ روڈ میں عید کی نماز کی پرانی تصویر لگا کر یہ دعوی کیا ہے کہ کولکاتا کے ریڈ روڈ میں عید کی نماز باجماعت ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہوئے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس خبر کے عام ہونے کے بعد سے کولکاتا کے مسلمانوں نے سوشل میڈیا پر اپنی برہمی و حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کیونکہ اس بار ریڈ روڈ میں عیدالفطر کی نماز کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔

کلکتہ خلافت کمیٹی نے بھی اس کی مذمت کرتے ہوئے آج کولکاتا کے میدان پولیس تھانہ میں ہندی اخبار کے خلاف مسلمانوں کو بدنام کرنے اور کلکتہ خلافت کمیٹی کو بدنام کرنے کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ وہیں کولکاتا کے لوگ اس ہندی اخبار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کولکاتا پولیس کی جانب سے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ کہا گیا ہے کہ ایک ہندی اخبار نے پرانی تصویر کا استعمال کرکے کے جھوٹی خبر لگائی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

کلکتہ خلافت کمیٹی کے مجلس عاملہ کے رکن اسحاق ملک نے بتایا کہ ریڈ روڈ میں عید کی نماز کے متعلق جو خبر راجستھان پتریکا نے لگائی ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ اس سال عید کی نماز ریڈ روڈ میں ادا نہیں کی گئی۔ اس کے خلاف کلکتہ خلافت کمیٹی کی راجستھان پتریکا کے خلاف کولکاتا کے میدان پولیس تھانہ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ساتھ اس کے پش پردہ کیا سازش ہے اس کا بھی پتہ لگایا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.