ETV Bharat / city

بی ایس ایف کو مزید اختیارات دینے پر فرہاد حکیم کی مرکزی حکومت پر تنقید - ضمنی انتخابات

ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے بی ایس ایف کو مزید اختیارات دینے پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے عوام کے لئے نقصان قرار دیا۔ مغربی بنگال میں 30 اکتوبر کو چار سیٹوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں اور سرگرمیوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

firhad hakim criticises central govt
فرہاد حکیم کی مرکزی حکومت پر تنقید
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 2:22 PM IST

درگا پوجا ختم ہوتے ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں ضمنی انتخابات میں اپنے اپنے امیدواروں کو جیت دلانے کے لئے انتخابی مہم دوبارہ شروع کرچکی ہیں۔

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے دن ہاٹا سے حکمراں جماعت کے امیدوار کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔

ریاستی وزیر اور ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما فرہاد حکیم نے بی ایس ایف کو مزید اختیارات دینے پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عوام کے لئے نقصان قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوان سرحد کے محافظ ہیں۔ وہ تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے سرحد پر تعینات رہتے ہوئے ملک کا دفاع کرتے ہیں۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مرکزی حکومت کا بی ایس ایف کو سرحد سے پچاس کیلو میٹر دور واقع گاؤں میں بھی کارروائی کرنے کے اختیارات دینے کا کیا مطلب ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کو ریاستی پولیس انتظامیہ پر اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا غلط ہے کیا صحیح ہے۔ مرکزی حکومت کے کارناموں کے سلسلے میں اب عوام فیصلہ کرے گی۔ مغربی بنگال کی عوام اسمبلی انتخابات 2021 اور ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے خلاف فیصلہ کر چکی ہے اور اب 30 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک بار سچ کا ساتھ دینے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.