ETV Bharat / city

ہر برس 16اگست کو ’کھیلا ہوبے‘ دیوس کے طور پر منایا جائے گا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے پیر کو ہر سال 16اگست کو ’’کھیلا ہوبے دیوس‘‘ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ نعرہ آج ملک کا سب سے مقبو ل نعرہ ہے۔ پارلیمنٹ سے لے کر مختلف ریاستوں میں یہ نعرہ گونج رہا ہے۔‘‘

ہر برس 16اگست کو ’کھیلا ہوبے‘ دیوس کے طور پر منایا جائے گا: ممتا بنرجی
ہر برس 16اگست کو ’کھیلا ہوبے‘ دیوس کے طور پر منایا جائے گا: ممتا بنرجی
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 8:22 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو نیتاجی انڈور اسٹڈیم میں ’’کھیلا ہوبے پروجیکٹ‘‘ کا افتتاح کیا۔

واضح ہرے کہ بنگال اسمبلی انتخابات کے دوران ’’کھیلا ہوبے‘‘ ترنمول کانگریس کا سیاسی نعرہ تھا۔ یہ نعرہ اسمبلی انتخابات کے دوران کافی مقبول ہوا تھا۔

ممتا بنرجی نے کھیلا ہوبے کے نعرے کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’کھیل کے بغیر زندگی نہیں چلتی ہے۔ روایات، ثقافت اور اچھی صحت کھیلوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ اس نعرے کو مختلف کھیلوں اور پروگراموں کے ذریعے نافذ کرنا ہوگا۔ یہ نعرہ اتنا مشہور ہے کہ جب میں الیکشن کے دوران سیاسی جلسوں میں جاتی تھیں تو یہ نعرے گونجتے تھے۔‘‘

خیال رہے کہ ایک طرف ممتا بنرجی مغربی بنگال میں ’’کھیلا ہوبے‘‘ کا نعرہ بلند کر رہی ہیں تو دوسری جانب تری پورہ میں ابھیشک بنرجی ’’بی جے پی کا کھیل ختم ہو گیا‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’یہ نعرہ دوسری ریاستوں میں بھی گونجے گا۔ بنگال کے لوگ بہت محبت کرتے ہیں، یاد رکھیں یہ بنگال کا فخر ہے۔ یہ کھیل آنے والے دنوں میں ملک بھر میں کھیلا جائے گا، آپ کو اس کھیل کو آگے لے جانا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: 'کھیلا ہوبے' نعرے کو کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ’’اب سے ہر سال 16 اگست کو ’کھیلا ہوبے دیوس‘ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کھیل کے ایک واقعے میں بہت سے لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کی یاد میں پہلے کئی پروگرام منعقد کیے جاتے تھے، مگر ادھر آکر یہ سلسلہ بند ہوگیا اب ہر سال 16اگست کو کھیلا ہوبے دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’یہ کھیلوں کی دنیا میں ہلچل مچا دے گا، میں غریب کلبوں کو 1 لاکھ گیندیں فراہم کروں گی۔‘‘

ممتا بنرجی نے سابق اداکارہ شبانہ اعظمی اور گیت کار جاوید اختر سے دہلی میں ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ میں نے انہیں ’’کھیلا ہوبے‘‘ کے لیے ایک نغمہ لکھنے کو کہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ مغربی بنگال: موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج

آئی ایس ایل میں ایسٹ بنگال کی شرکت سے متعلق ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’کوئی فکر کرنے کی ضرور ت نہیں ہے اس سال بھی آئی ایس ایل میں ایسٹ بنگال کی ٹیم کھیلے گی۔ میں تو موہن بگان اور ایسٹ بنگال کے ساتھ محمڈن اسپورٹنگ کلب کو بھی کھیلتے دیکھنا چاہتی ہوں۔‘‘

وزیرا علیٰ ممتا بنرج نے دیہی علاقوں میں ہیلتھ کی خدمات کو بہتر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ’’چوں کہ دیہی علاقوں میں ماہر ڈاکٹروں کی کمی ہوتی ہے اس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘‘ اس لئے انہوں نے ٹیلی میڈیسن پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’دیہی علاقے کے ڈاکٹرز فون کے ذریعہ ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے نفاذ کی وجہ سے دور دراز دیہات کے مریضوں کو بھی مکمل طور طبی خدمات مفت حاصل ہوں گی۔ ٹیلی میڈیسن پروجیکٹ کو ریاست کے دیہی علاقوں کے تمام صحت مراکز سے لاگو کیا جائے گا۔ ماہر ڈاکٹروں سے مشورہ لے کر کسی بھی مریض کا علاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.