اداکارہ نغمہ نے دارجلنگ میں کانگریس امیدوار شنکر مالا کر کی حمایت میں انتخابی جلسے کے دوران یہ باتیں کہیں ۔مودی حکومت کا زمانہ ختم ہو گیا ہے۔
نغمہ نے کہا کہ کانگریس اکثریت کے ساتھ مرکز میں حکومت بنائے گی۔ ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے ہیں۔ کسی کو تنہا نہیں جھوڑیں گے۔ سب کوساتھ لے کرچلیں گے۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس ہمارا اصل مقصد ہے۔
نغمہ کے مطابق دارجلنگ حلقےکے لوگوں کو شنکرمالا کر کی شکل میں ایک ایماندارامیدوار ملا ہے۔ان کی جیت ہی پہاڑ میں ترقی کی ضامن ہو گی۔