ETV Bharat / city

جدید دور میں بھی افسانے لکھنے اور پڑھنے کا رواج برقرار: افسانہ نگار شہیرہ مسرور - Even in modern times, fiction is being written and read

اردو زبان و ادب کے کئی اصناف گزرتے وقت کے ساتھ آنکھوں سے اوجھل ہوگئے۔ اب نہ لکھنے والے رہے اور نہ ہی پڑھنے والوں کو ہوش رہا لیکن اردو ادب کے کئی اصناف آج بھی زندہ جاوید ہیں جب کہ وہ کثرت سے لکھے اور پڑھے جارہے ہیں۔ نثری اصناف میں افسانے آج بھی لکھے اور پڑھے جارہے ہیں۔ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی معروف افسانہ نگار شہیرہ مسرور نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا آج بھی افسانے لکھے اور پڑھے جارہے ہیں بلکہ مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی لکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب افسانے کی محفلیں بھی ہورہی ہیں جو نئے لکھنے والوں کو ترغیب دے رہی ہیں۔

جدید دور میں بھی افسانے لکھے اور پڑھے جا رہے ہیں: شہیرہ مسرور

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 7:46 PM IST

اردو ادب میں کہانیوں اور افسانوں کی تاریخ بہت پرانی ہے، لیکن جدید دور میں ادب کے کئی اصناف نے دم توڑ دیا تو کچھ دم توڑرہی ہیں لیکن غزل اور نثری ادب میں افسانے کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ آج بھی افسانے لکھنے اور پڑھنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ بلکہ اب جدید دور میں نئی ٹکنالوجی کا بھی استعمال ان اصناف کے فروغ میں ہورہا ہے۔

جدید دور میں بھی افسانے لکھے اور پڑھے جا رہے ہیں: شہیرہ مسرور

سوشل میڈیا پر لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا نے پوری دنیا کو کوزے میں سمیٹ دیا ہے۔ اب کوئی بھی تخلیق بآسانی پوری دنیا تک پہنچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی رسالے اور جرائد آج بھی تخلیقی ادب کے لئے اہم ہیں۔

موجودہ دور میں افسانے لکھنے اور پڑھنے کے رجحان کے متعلق ای ٹی وی بھارت نے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی معروف افسانہ نگار شہیرہ مسرور سے خاص بات چیت کی۔ انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جدید دور میں بھی جب لوگوں کے پاس وقت کم ہے لیکن ابھی لوگ بڑی تعداد لکھ رہے ہیں اور پڑھ رہے ہیں۔ رسائل اور جرائد میں اگر افسانے شائع نہ ہو تو وہ گم ہو جاتے ہیں۔ دوسری طرف چلی جاتی ہیں لیکن لوگ لکھ رہے ہیں بلکہ اردو ادب سے تعلق رکھنے والے ہی نہیں بلکہ وہ لوگ بھی لکھ رہے ہیں جن اردو ادب کے شعبے سے تعلق نہیں ہے۔

مغربی بنگال اردو اکاڈمی نے شام افسانہ کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں افسانہ نگاروں کو مدعو کیا جاتا ہے اور وہ راست اپنے افسانے سناتے ہیں۔ اس طرح کی محفلوں کے متعلق انہوں نے کہا کہ ایسی محفلوں کا انعقاد ہونا چاہئے اس طرح کی محفلوں میں جب لوگ افسانے سنتے ہیں تو نئے لکھنے والوں کو ترغیب ملتی ہے جس سے انہیں آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی جانب سے سال میں کئی بار شام افسانہ کا انعقاد کیا جاتا ہے اور کئی بار نئے لکھنے والوں کو بھی موقع دیا جاتا ہے۔ اس طرح کی محفلیں اردو ادب کے فروغ میں کارگر ثابت ہوتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.