ETV Bharat / city

شمالی 24 پرگنہ: سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کا الزام، الیکشن کمیشن نے تردید کی

شمالی 24پرگنہ کے دی کنگا میں بوتھ نمبر 215 کے ووٹروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بوتھ سے 500 میٹر کی دوری پر کچھ لوگ جمع تھے کہ اچانک مرکزی فورسز نے فائرنگ کر دی، تاہم الیکشن کمیشن نے الزام کی تردید کی۔

Polling Agent Dies At A Bengal Booth, Election Commission Seeks Report

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 6:03 PM IST

کولکاتا کہ چوتھے مرحلے کی پولنگ میں مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد کی موت کے بعد آج پانچوے مرحلے کی پولنگ کے دوران بھی شمالی 24 پرگنہ کے دی کنگا میں بوتھ نمبر 215 کے ووٹروں نے الزام عائد کیا ہے کہ بوتھ سے 500 میٹر کی دوری پر کچھ لوگ جمع تھے کہ اچانک مرکزی فورسز نے فائرنگ کر دی۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مقامی لوگوں کے دعوئوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فائرنگ نہیں ہوئی ہے۔

بوتھ نمبر 215کے ووٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فائرنگ میں 7افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔بعد میں مقامی لوگوں نے بوتھ کے باہر احتجاج و مظاہر ہ کیا۔دوسری طرف ، دی گنگا کے بوتھ نمبر 61 کی سہیس ویت پور گرام پنچایت میں بھی مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی فوسز کے جوانوں نے پٹائی کی ہے۔

ندیا ضلع کے شانتی پور میں مقامی لوگوں نے مرکزی فورسز کے گھیراؤ کرکے احتجاج کیا اور خواتین ووٹرس اس احتجاج میں آگے تپیں۔ بعد میں مقامی پولیس اور مرکزی فورسیس نے مل کر حالات کو کنٹرول کیا۔

راجارہاٹ نیو ٹائون اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے ایجنٹ کی موٹر سائیکل کو آگ لگانے کی شکایت سامنے آئی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.