ETV Bharat / city

جزوی لاک ڈاؤن کا عید بازار پر گہرا اثر، کروڑوں کا نقصان - eid bazar affected news

کورونا وائرس کے مدنظر ریاست میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن کا عید بازار پر گہرا اثر پڑا ہے اور کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔

author img

By

Published : May 12, 2021, 11:07 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سائے میں عید کی تیاریاں بھی جاری ہے، لیکن اس مرتبہ کے حالات خراب ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں ہیں۔ دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے مدنظر ریاست میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔کورونا وائرس کے مدنظر ریاست بھر میں جاری سخت کورونا گائیڈ لائن اور جزوی لاک ڈاؤن کا عید بازار پر گہرا اثر پڑا ہے، جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں عید بازار کو رواں برس سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔ کئی کاروباری اس نقصان کو مستقبل کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔'حالانکہ مغربی بنگال حکومت نے عید کے موقع پر دن بھر میں صرف پانچ گھنٹے صبح سات بجے سے دس بجے تک اور شام پانچ بجے سے سات بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔ لیکن یہ اوقات نہ دکانداروں کو اپنے نقصان کی بھر ہائی کے لیے کافی ہے اور نہ ہی عید کی خریداری کے لیے کافی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 136 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک دن 132 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔شمالی 24 پرگنہ ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار 132 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور 39 لوگوں کی موت ہو گئی جو گزشتہ کل کے عدد کم ہے۔دوسرے نمبر پر دارالحکومت کولکاتا میں ایک دن میں پانچ ہزار 37 نئے کیسز کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اس دوران 39 لوگوں کی موت ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.