ETV Bharat / city

ریاستی وزیر فرہاد حکیم اور مدن مترا کو ای ڈی کا نوٹس

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:26 PM IST

ناردا اسٹنگ معاملہ سنہ 2016 کے اسمبلی انتخابات سے عین سامنے آیا تھا اور اب 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ناردا اسٹنگ معاملے میں ای ڈی کے نوٹس کے بعد ایک بار پھر سیاست تیز ہوگئی ہے۔

ED sends notices to TMC leaders in Narada case

کولکاتا: ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں ای ڈی نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ممبر پارلیمنٹ پرسون بنرجی، مدن مترا اور ریاستی وزیر فرہاد حکیم کو نوٹس بھیجتے ہوئے تمام جائیداد اور تمام اکائونٹ کی تفصیل پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگلے ایک ہفتے میں اس کا جواب دینا ہوگا۔ اس سے قبل ای ڈی نے ترنمول کانگریس کے 8 سینئر لیڈروں کو نوٹس دے کر اکائونٹ اور جائیداد کی تفصیل مانگ چکی ہے۔ کچھ دن قبل سی بی آئی نے مویشیوں کی اسمگلنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں بی ایس ایف کمانڈر کو گرفتار کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ مویشیوں کی اسمگلنگ سے ملنے والی رقم سیاسی رہنماؤں کو پہنچائی جاتی تھی۔ سی بی آئی حکام مویشیوں کی اسمگلنگ کیس میں شامل بعض سینئر لیڈران کے نام جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ وہ اب اس نام کو بی ایس ایف کے کمانڈر ستیش کمار سے جاننا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: لو جہاد اور محبت دو مختلف چیزیں ہیں

اس دوران ای ڈی نے ترنمول کانگریس ہنماؤں کی جائیداد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ای ڈی کے نوٹس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جانچ ایجنسی یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ نارادا اسٹنگ آپریشن اور مویشی اسمگلنگ کے درمیان کوئی رابطہ ہے یا نہیں۔

ناردا اسٹنگ معاملہ 2016کے اسمبلی انتخابات سے عین سامنے آیا تھا اور اب 2021 کے اسمبلی انتخابات سے قبل ناردا اسٹنگ معاملے میں ای ڈی کے نوٹس کے بعد ایک بار پھر سیاست تیز ہوگئی ہے۔

کچھ دن پہلے ای ڈی نے بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کو بھی نوٹس بھیجا ہے۔ انہیں اپنی تمام جائیداد اور اکائونٹ کی تفصیل پیش کرنے کو کہا ہے۔ تاہم مکل رائے نے کہا کہ انہیں اب تک کوئی نوٹس نہیں ملا ہے۔ فی الحال وہ بیمار ہیں اور ان کا سرجری کیا گیا ہے۔ نارادا سٹنگ آپریشن کا ای ڈی اور سی بی آئی دونوں جانچ کررہی ہے ۔سی بی آئی کئی لیڈروںسے پوچھ تاچھ کرچکی ہے اور ان کے آواز کے نمونے کی بھی جانچ کی جاچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.