مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخ جوں جوں فریب آ رہی ہے توں توں سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی خفیہ ایجنسیوں کی چھاپہ ماری مہم میں تیزی آ گئی ہے۔ سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کوئلے اور جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے کی تحقیقات میں تیزی لائی ہے۔
کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع کے 13 مختلف مقامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے کوئلہ اور جانوروں کے اسمگلنگ کے معاملے میں چھاپے ماری کی۔
ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی ٹیموں کی چھاپہ ماری مہم کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ چھاپہ ماری ٹیم کو انوپ ماجھی نام کے شخص کی تلاش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹ فرنٹ اور کانگریس نے نواباڑہ تھانہ کا گھیراؤ کیا
غور طلب ہے چند دنوں قبل سی بی آئی کی ٹیم نے ونے مشرا نام کے شخص کے مکان پر تلاشی مہم چلائی تھی جسے ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی کے قریبی بتایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار انعام الحق اور بی ایس ایف کے کمانڈنٹ آفیسر ستیش کمار سے پوچھ گچھ کے بعد ہی کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹریٹ کی ٹیموں کی جانب سے چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔