ETV Bharat / city

الیکشن کمیشن نے بی جے پی صدر دلیپ گھوش کے خلاف نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 7:24 PM IST

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گھوش نے ایسے بیانات دیے ہیں جو اشتعال انگیز ہیں اور جذبات کو بھڑکانے والے ہیں۔ گھوش کا یہ بیان ضابطہ اخلاق کی متعدد شقوں اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 اور تعزیراتی ضابطہ کی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔

EC notice to Bengal BJP chief Dilip Ghosh

الیکشن کمیشن نے آج مغربی بنگال بی جے پی سربراہ دلیپ گھوش کو کوچ بہار فائرنگ پر اشتعال انگیز تبصرہ کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ کی صبح تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گھوش نے ایسے بیانات دیے ہیں جو اشتعال انگیز ہیں اور جذبات کو بھڑکانے والے ہیں۔ گھوش کا یہ بیان ضابطہ اخلاق کی متعدد شقوں اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 اور تعزیراتی ضابطہ کی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔

فائرنگ کے بعد گھوش نے کہا تھا کہ سیتل کوچی جیسے واقعات مزید کئی مقامات پر پیش آنا چاہیے۔ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باران نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے گھوش نے کہا کہ ' کوچ بہار سیتل کوچی میں شرارتی لڑکوں کو گولیاں لگیں ہیں۔ اگر کوئی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ہمت کرتا ہے تو اس کے ساتھ بھی یہی ہوگا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرارتی لڑکوں نے یہ خیال کیا تھا کہ مرکزی افواج کی رائفلیں انتخابی ڈیوٹی کے دوران محض نمائش کے لیے ہیں، سیتل کوچی کی فائرنگ کے بعد اب وہ دوبارہ اس حرکت کوکرنے کی ہمت نہیں کریں گے'۔

خیال رہے کہ سنیچر کو چوتھے مرحلے کی پولنگ کے دوران سیتل کوچی کے ایک بوتھ پر فائرنگ کی وجہ سے چار افراد کی موت ہوگئی ہے۔ گرچہ الیکشن کمیشن نے اس پورے واقعے کو غلط فہمی سے تعبیر کررہا ہے۔ تاہم گاؤں والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک منصوبے کے تحت انجام دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز حکمران ترنمول کانگریس نے کوچ بہار کے سیتل کوچی میں چار افراد کی ہلاکت کے بارے میں گھوش کے بیانات کے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ دلیپ گھوش کے بیان پر کارروائی ہونی چاہیے۔

ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ایک منصوبے کے تحت انجام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد ووٹروں کو خو ف زدہ کرنا ہے۔ دریں اثنا جاری انتخابات کے پانچویں اور چھٹے مرحلے بالترتیب 17 اپریل اور 22 اپریل کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.