ETV Bharat / city

فائرنگ کے بعد کوچ بہار کے بوتھ نمبر-126 پر پولنگ ملتوی

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 4:10 PM IST

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کل کوچ بہار کا دورہ کریں گی اور صورتحال کا جائزہ لیں گی۔ ترنمول کانگریس نے اس واقعہ کے لیے امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

WB polls: Election Commission of India adjourns poll at polling station no. 126 in Cooch Behar's Sitalkurchi

مغربی بنگال کے کوچ بہار کے سیٹل کوچی اسمبلی حلقہ میں پولنگ بوتھ نمبر 126 پر فائرنگ سے پانچ افراد کی موت کے بعد الیکشن کمیشن نے پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکش کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ فیصلہ خصوصی مبصرین کی عبوری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ شام 5 بجے تک ان سے اور ریاستی چیف انتخابی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلے مبینہ طور پر مرکزی فورسیز کی فائرنگ میں پانچ افراد کی موت کے بعد لیا ہے۔ کمیشن نے پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ مرکزی فورسز کی رائفل چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترنمول کانگریس نے پانچ افراد کی ہلاکت کے بارے میں الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی ہے۔ ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن ڈولا سین نے کہا کہ 'یہ صورت حال تشویش ناک ہے کہ مرکزی فورسز کی فائرنگ سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرکزی فورسز جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔'

اطلاعات کے مطابق وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کل کوچ بہار کا دورہ کریں گی اور صورتحال کا جائزہ لیں گی۔ ترنمول کانگریس نے اس واقعہ کے لیے امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ڈولا سین نے کہا کہ 'مرکزی افواج کے جوان امت شاہ کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے اس کی نشاندہی کی تو الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کر دیا۔ اب الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا کہ پانچ افراد کی موت کیسے ہوئی ہے۔'

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.