ETV Bharat / city

کولکاتا: کورنٹائن کے بعد ایسٹ بنگال کے فٹبالرز کی پہلی مشق

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 12:56 PM IST

کورنٹائن کے بعد ایسٹ بنگال کے فٹبالرز اپنے سابق اسٹار کھلاڑی رینیڈی سنگھ کی نگرانی میں پہلی مرتبہ مشق کے لئے میدان میں اترے۔

east Bengal
east Bengal

بنگال کے فٹبال میدانوں میں کھیل کی سرگرمی کا آغاز ہو گیا ہے۔
محمڈن اسپورٹنگ، موہن بگان اور ایسٹ بنگال سمیت دیگر بڑے کلبوں کے کھلاڑی پریکٹس کے لئے میدان کا رخ کرنے لگے ہیں۔

کولکاتا: کورنٹائن کے بعد ایسٹ بنگال کے فٹبالرز کی پہلی مشق
کولکاتا: کورنٹائن کے بعد ایسٹ بنگال کے فٹبالرز کی پہلی مشق
انڈین سپر لیگ میں پہلی مرتبہ شمولیت کے بعد ایسٹ بنگال کی ٹیم اگلے سیزن کی تیاری میں مصروف ہو گئی ہے۔ ایسٹ بنگال کے کھلاڑیوں نے کورنٹائن مرحلہ مکمل کرنے کے بعد اپنے سابق سینیئر کھلاڑی کم منٹور رینیڈی سنگھ کی نگرانی میں مشق کا آغاز کیا۔ ایسٹ بنگال کے برطانوی کوچ روبی فاولر اگلے ہفتے لیورپول سے کولکاتا پہنچیں گے، تب تک ایسٹ بنگال کی ٹیم رینیڈی سنگھ نگرانی میں مشق کرے گی۔ رینیڈی سنگھ نے کہا کہ کورنٹائن مرحلے کے دوران کھلاڑی فٹنس ٹریننگ جاری رکھے ہوئے تھے، کھلاڑی فٹنس پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسٹ بنگال کی ٹیم پہلی مرتبہ انڈین سپر لیگ میں کھیلے گی اور اس کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔ ایسٹ بنگال کے کوچ روبی فاولر ان دنوں کورنٹائن سے گزر رہے ہیں۔ کورنٹائن مرحلہ مکمل ہوتے ہی وہ ٹریننگ سیشن میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ انڈین سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں کولکاتا کے دو مشہور فٹبال کلب موہن بگان اور ایسٹ بنگال کی شمولیت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.