ETV Bharat / city

توپسیا اتھلیٹک کلب اور سیلف ہیلپ گروپ کے مشترکہ تعاون سے راشن کٹس تقسیم

author img

By

Published : Aug 15, 2021, 8:45 PM IST

یومِ آزادی کے 75ویں سالگرہ پر توپسیا اتھلیٹک کلب اور سیلف ہیلپ گروپ کے مشترکہ تعاون سے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی گھریلو خواتین کے درمیان راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔ ملک کی تمام ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی 75ویں یومِ آزادی کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

توپسیا اتھلیٹک کلب اور سیلف ہیلپ گروپ کی مشترکہ تعاون سے راشن کٹس تقسیم

اس موقع پر مغربی بنگال کے تمام ضلعوں میں ثقافتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں 75ویں یوم آزادی کے موقع پر توپسیا اکاڈمی اتھلیٹک کلب اور سیلف ہیلف گروپ کی جانب سے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی گھریلو خواتین کے درمیان راشن کٹس تقسیم کی گئیں۔

سیلف ہیلف گروپ (توپسیا شاخ) کی صدر راحت علی نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ہی سیلف ہیلپ گروپ کی تشکیل دی گئی تھی، اس گروپ کا اہم مقصد گھریلو خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'سیلف ہیلپ گروپ کی جانب سے گھریلو خواتین کو مختلف کام دیے جاتے ہیں جس کی مدد سے وہ ہر ماہ میں چار سے پانچ ہزار روپے کی آمدنی کرتی ہیں۔

اس تعلق سے سیلف ہیلپ گروپ کی رکن لاڈلی بیگم کا کہنا ہے کہ 'اس تنظیم کی بدولت خواتین کو مالی طور پر مضبوط بنانے کی کوشش کی جاتی ہے، ریاستی وزیر جاوید احمد خان اور کاؤنسلر فیض احمد خان کی جانب سے اس گروپ کو بڑی مدد ملتی ہے'۔نیلم اور افسانہ حبیب کا کہنا ہے کہ 'غریبوں کی مدد کے لئے ہی اس گروپ کی تشکیل دی گئی ہے، وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مغربی بنگال کی خواتین کے لئے بہت کچھ کررہی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر جاوید احمد خان اور کاؤنسلر فیض احمد خان توپسیا کے لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے 'لکشمی بھنڈار' منصوبہ پر گھریلو خواتین کا ردعمل

وہیں اس تعلق سے توپسیا اکاڈمی اتھلیٹک کلب کے جنرل سیکرٹری صلاح الدین نے کہا کہ 'بھارت کی 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بالخصوص گھریلو خواتین کی تھوڑی مگر ٹھوس مدد کرنے کی کوشش کی گئی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ ' میں سیلف ہیلپ گروپ سے منسلک خواتین کا شکر گزار ہوں جو گھریلو خواتین کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.