ETV Bharat / city

سی بی آئی سیاسی دباؤ کے بغیر کام کررہی ہے: دلیپ گھوش - سی بی آئی سیاسی دباؤ کے بغیر کام کررہی ہے

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی کی اہلیہ کے خلاف مرکزی جانچ ایجنسیوں کی کارروائی کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں بلکہ جانچ ایجنسیاں شواہد کی بنیاد پر کام کررہی ہیں۔

dilip ghosh
مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 7:08 PM IST

ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما بشمول وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے و ممبر پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی کی اہلیہ کے خلاف مرکزی جانچ ایجنسیوں کی کارروائیوں پر اٹھ رہے سوالات پر صفائی پیش کرتے ہوئے بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں، جانچ ایجنسیاں شواہد کی بنیاد پر کام کررہی ہیں۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ اگر کچھ غلط نہیں کیا ہے تو جن لوگوں کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے ہیں وہ آگے آئیں اور حقائق کو سامنے پیش کریں، جانچ ایجنسی نے انہیں شواہد اور ثبوت کی بنیاد پر ان لوگوں کو جمع کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس میں سیاسی ایجنڈے کو تلاش کرنا مناسب نہیں ہے، ہاں یہ بات صحیح ہے کہ انتخابات کے وقت قریب ہے اور اسی وقت اس جانچ میں تیزی آئی ہے اس لیے اس جانچ کو صرف انتخابات کی وجہ سے نہیں روکا جاسکتا ہے، اس معاملے میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں بخشا نہیں جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ سی بی آئی ابھیشک بنرجی کی اہلیہ روجر بنرجی سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے، ترنمول کانگریس نے کہا کہ یہ تمام کارروائیاں صرف اور صرف انتخابات کے پیش نظر کیے جارہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.