ETV Bharat / city

مودی گجرات کے ہوتے ہوئے دہلی میں ’بیرونی‘ نہیں، تو میں کیونکر؟: ممتا بنرجی - دارالحکومت دہلی

سوشل میڈیا پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو دہلی میں ’باہری‘ (غیر مقامی) قرار دینے پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’اگر وزیراعظم باہری نہیں تو میں کیسے باہری ہوسکتی ہوں۔‘‘

مودی گجرات کے ہوتے ہوئے دہلی میں ’بیرونی‘ نہیں تو میں کیونکر؟: ممتا بنرجی

author img

By

Published : Jul 28, 2021, 8:15 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو باہری (غیر مقامی) قرار دینے والی ممتا بنرجی کو اب دہلی میں بی جے پی لیڈران ’باہری‘ قرار دے رہے ہیں تاہم ممتا بنرجی اس طعنے کو بہت زیادہ اہمیت دینے کے حق میں نظر نہیں آرہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں دہلی میں باہری نہیں ہوں۔‘‘

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’جب وزیر اعظم نریندر مودی گجرات سے آکر باہر کے نہیں ہیں تو پھر میں باہری کیسے ہوسکتی ہوں؟ میں بھی ان سائڈر (Insider) ہوں۔‘‘

خیال رہے کہ بی جے پی لیڈران سوشل میڈیا پر ممتا بنرجی کو دہلی میں ’باہری‘ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے لیڈران اور حامی سوشل میڈیا پر ممتا بنرجی کو وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ تاہم ممتا بنرجی نے خود کہا ہے کہ ’’یہ وقت بتائے گا کہ اپوزیشن کی جانب سے کون سا چہرہ سامنے آئے گا اور کون قیادت کرے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: ممتا بنرجی کی سونیا گاندھی سے ملاقات

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں ایک عام کارکن کی طرح کام کرنا چاہتی ہوں۔‘‘ تاہم ممتا بنرجی نے ’باہری‘ کے مسئلے پر نریندر مودی سے موازنہ کرکے ایک خاص پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی میں بدھ کو ممتا بنرجی نے کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

ممتا بنرجی نے بی جے پی کے انتخابی نعرہ ’’اچھے دن‘‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’اب وقت آگیا ہے کہ ’سچے دن‘ لائے جائیں، ملک کے لوگ اچھے دن کے بجائے سچے دن کو دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.