ETV Bharat / city

لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 4:09 PM IST

مغربی بنگال میں لوکل ٹرین آمد و رفت کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گذشتہ کئی ماہ سے لوکل ٹرین خدمات بند ہے۔ جس کی وجہ سے اضلاع کے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

demand for resume local train service increasing
لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا مطالبہ

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ عام لوگ بھی جلد از جلد لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں ۔ اس کو لے کر کئی مقامات پر مظاہرے بھی کیے گئے۔

لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا مطالبہ

لوکل ٹرین اضلاع کے لوگوں کو دارالحکومت سے جوڑنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ روزانہ لاکھوں افراد لوکل ٹرین کے ذریعے کولکاتا کا سفر کرتے ہیں۔ ان میں زیادہ تعداد کولکاتا میں نوکری کرنے والے افراد اور چھوٹے کاروباریوں کا ہے۔ لیکن گذشتہ کئی ماہ سے لوکل ٹرین خدمات بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چند روز قبل ہُگلی اور جنوبی 24 پرگنہ میں ریلوے خدمات بحال کرنے کے مطالبے پر ریلوے اسٹیشن کے سامنے مظاہرہ بھی کیا گیا۔اب سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سی پی آئی ایم رہنما اور جادھو پور حلقہ سے رکن اسمبلی سوجن چکرورتی نے بھی ریاستی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ' لوکل ٹرین خدمات بحال کئے جائیں'۔

انہوں نے کہا کہ' جب تمام چیزیں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ تو لوکل ٹرین خدمات کیوں نہیں بحال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ' جو مالدار ہیں وہ اپنی گاڑیوں سے کولکاتا آ جا سکتے ہیں۔ لیکن غریب جو کولکاتا میں چھوٹی چھوٹی نوکریاں کرتے ہیں۔انہیں کافی پریشانیاں اٹھانی پڑ رہی ہیں۔کسی طرح وہ کام پر آرہے ہیں جس کے نتیجے میں روزانہ دو سو روپے کرایے میں چلا جاتا ہے۔ایسے میں ان کے لئے گھر چلانا مشکل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

کولکاتا میں دھماکے سے کلب کی چھت منہدم

دوسری جانب بی جے پی کے ایم پی سوپن داس گپتا نے بھی مرکزی ریلوے وزیر کو بنگال کے لوکل ٹرین کی خدمات بحال کرنے کے سلسلے میں خط لکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.