ETV Bharat / city

2021 IFA Shield: دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی کو شکست کا سامنا - کلکتہ کسٹم آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ میں کامیاب

رابی ہنسدا کے فیصلہ کن گول کی بدولت کلکتہ کسٹم نے دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی Real Kashmir F.C کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 0-1 گول سے شکست دے دی۔

آئی ایف اے شیلڈ
آئی ایف اے شیلڈ
author img

By

Published : Nov 28, 2021, 10:06 PM IST

مغربی بنگال West Bengal کے دارالحکومت کولکاتا Kolkata میں واقع ایسٹ بنگال گراؤنڈ East Bengal Ground میں دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی اور کلکتہ کسٹم آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے گروپ کے ایک اہم میچ میں آمنے سامنے ہوئیں۔ ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں کھیلے گئے میچ میں رئیل کشمیر ایف سی فیورٹ ٹیم تھی لیکن وہ اپنے معیار کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔

میزبان ٹیم کلکتہ کسٹم نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط اور متوازن ٹیم رئیل کشمیر ایف سی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی۔ کھیل کے 45+1 ویں منٹ پر رابی ہنسدا نے گول کرکے کلکتہ کسٹم کو ایک صفر کی سبقت دلائی۔
دوسرے ہاف میں بھی اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل دفاعی چیمپئن رئیل کشمیر ایف سی کو میچ میں واپس آنے کے لئے بڑی جدوجہد سے دوچار ہونا پڑا۔

رئیل کشمیر ایف سی کے کھلاڑیوں نے اسکور برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہے۔ کھیل کے اختتام تک میزبان کلکتہ کسٹم کی ٹیم نے ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں رئیل کشمیر ایف سی کو شکست دے دی۔

مزید پڑھیں:موہن بگان کا پوائنٹ ضائع

آئی ایف اے شیلڈ فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کے گروپ اے میں رئیل کشمیر ایف سی کو دو میچوں میں ایک میں جیت اور ایک میں شکست ملی ہے. کلکتہ کسٹم کو بھی ایک میچ میں جیت ملی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.