ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن سے محنت کش طبقہ کو مشکل حالات کا سامنا - سینکڑوں افراد کی روزی روٹی جڑی ہوئی

کورونا وائرس کے چین کو توڑنے کے مقصد سے نافذ کردہ جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ محنت کش طبقہ کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ کولکاتا میں یومیہ مزدوری کرکے زندگی گزارنے والے افراد بے روزگاری کی مار جھیل رہے ہیں، انہیں دو وقت کا کھانا بھی مشکل سے نصیب ہو رہا ہے۔

daily-wagers-facing-difficult-time-due-to-lockdown

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 9:06 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا کے کیسیز میں گرچہ کمی آئی ہے لیکن ریاستی حکومت نے 15 جون تک کے لیے جزوی لاک ڈاؤن میں اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے، خاص طور یومیہ مزدوری کرنے والے محنت کش طبقہ کو سب سے زیادہ مشکل حالات کا سامنا ہے۔

ویڈیو

کولکاتا کے ذکریا اسٹریٹ اور بڑا بازار کاروباری علاقہ ہے جہاں سے سینکڑوں افراد کی روزی روٹی جڑی ہوئی ہے۔ یہاں پر بڑے پیمانے پر کاروبار ہوتا ہے۔ تھوک مال پہنچانے کے لیے قلی اور وین والوں کی ضرورت پڑتی ہے ۔زکریا اسٹریٹ میں کافی تعداد میں قلی اور وین چلانے والے رہتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔

زکریا اسٹریٹ میں وین چلانے والے نور عالم نے بتایا کہ جب مارکٹ کھلی رہتی ہے تو یومیہ چار سے پانچ سو روپے کی آمدنی ہوتی تھی لیکن اب یہ حال ہے کہ دو وقت کے کھانے کے لیے قرض لینا پڑ رہا ہے۔ وین پر ہی کھانا پینا اور سونا ہوتا ہے۔'

ایک اور یومیہ مزدوری کرنے والے نے بتایا کہ کام پوری طرح سے بند ہے۔ کھانے کو ترس رہے ہیں، کوئی مدد بھی نہیں کر رہا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے بھی کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ ایک وقت کھا تے ہیں تو ایک وقت بھوکے سونا پڑ رہا ہے۔'

ایک مزدور نے بتایا کہ زکریا اسٹریٹ میں ہی کئی بڑے گودام ہیں ان میں مزدوری کرتے ہیں، یومیہ تین چار سو روپے آمدنی کرتے تھے لیکن ابھی کام بند ہے، فاقہ کشی کی حالت میں گزارا کرنے پر مجبور ہے۔ لاک ختم ہو بازار کھلے تو ہمیں کچھ کام ملے گا ابھی تو فی الحال برا حال ہے کسی طور زندگی کٹ رہی ہے۔'

بتادیں کہ زکریا اسٹریٹ اور بڑا بازار میں خصوصی طور ملبوسات کا کاروبار ہوتا ہے یہی وجہ ہے یہ بازار مکمل طور پر بند ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان بازاروں میں مزدوری کرنے والوں کو سب سے زیادہ مشکل حالات کا سامنا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.