مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن اور سخت کورونا گائیڈ کی وجہ سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار مکمل طور پر سست پڑ چکی ہے۔
حالات میں بہتری کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کا فیصلہ کیا جس کے سبب عام زندگی پٹری پر دوبارہ واپس لوٹنے لگی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 801 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ گزشتہ کل کے مقابلے اس میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال: کورونا وائرس سے 12 لوگوں کی موت
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات پر ایک نظر
اضلاع، یومیہ کیسز
کولکاتا، 92
مشرقی مدنی پور، 75
دارجلنگ، 74
شمالی 24 پرگنہ، 72
مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہا کہ دو تین اضلاع کو چھوڑ کر ریاست کے بیشتر اضلاع میں حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے.۔دارجلنگ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں یومیہ کیسز میں اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری جو تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست میں یومیہ اموات میں کمی آئی ہے اور گزشتہ پانچ مہینوں میں پہلی مرتبہ کورونا سے ایک دن میں دس سے کم لوگوں کی موت ہوئی ہے۔